قرنطینہ توڑ کر منگیتر سے ملنے پر شہری کو 6 ماہ کی جیل ہو گئی

سنگاپور(آئی این پی ) سنگاپور میں قرنطینہ توڑنے پر برطانوی شہری کو 6 ماہ کی جیل ہو گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سنگاپور میں موجود 52 سالہ برطانوی سیاح ایک ہوٹل میں 14 روز کے لیے قرنطینہ گزار رہے تھے کہ اس دوران وہ اپنی منگیتر سے ملنے کے لیے ہوٹل سے باہر نکل گئے۔ کورونا ایس

او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر برطانوی شہری کو 6 ماہ کے لیے جیل میں ڈال دیا گیا۔۔۔۔ جعلی ایس ایچ او اصلی ایس ایچ او کے ہتھے چڑھ گیا، پھر کیا ہوا؟ مکوآنہ، جڑانوالہ (این این آئی) جعلی ایس ایچ او اصلی ایس ایچ او کے ہتھے چڑھ گیا ،تفصیلات کے مطابق شہری کو جعلی ایس ایچ او بن کر اپنے موبائل نمبر سے میسج کرکے بلیک میل کرنے والا نوسرباز گرفتار کرلیاگیا،سٹی علی پور پولیس نے امیر حمزہ خان نامی نوجوان کو جعلی ایس ایچ او بن کر شہریوں کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا، شہری حیدر علی نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کو امیر حمزہ نامی شخص نے فون پر میسج کر کے اپنا تعارف بطور ایس ایچ او سٹی علی پور کراتے ہوئے حراساں کیا جس پر سٹی علی پور کے ایس ایچ او شکیل احمد ملک نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ اندراج کرکے مذکورہ نوسرباز کو گرفتار کرلیا ۔ذرائع سے معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص خود کو صحافی بھی کہلواتا تھا اور صحافت اور جعلی سرکاری افسر بن کر سادہ لوح شہریوں کو بلیک میل کرتا تھا ۔اس موقع پر ایس ایچ او سٹی علی پور شکیل احمد ملک کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہی ہے اور قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا سول سوسائٹی اور صحافی تنظیموں نے ایس ایچ او سٹی علی پور شکیل احمد ملک کے اس اقدام کو سراہا ہے۔۔۔۔ پرندوں کے اڑنے سے سلطنت گر

جائے گی؟ ٹاور آف لندن کا ایک اور کوا غائب، بدشگونی کی افواہیں پھیلنے لگیں لندن (این این آئی )برطانیہ کے ٹاور آف لندن کا ایک اور کوا غائب ہوگیا ہے جس کے بعد بدشگونی کی افواہیں پھیلنے لگی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی تاریخی عمارت ٹاور آف لندن سے ایک اور کوا غائب ہوگیا جس کے بعد طرح طرح کی باتیں سامنے آنے لگی ہیں۔شاہی خاندان کی روایت یا توہم پرستی کے مطابق ٹاور آف لندن میں کم از کم 6 سے 7 جنگلی کوے ہر وقت موجود ہونے چاہیئیں تاہم کوے گم ہوجانے یا اڑجانے کی صورت میں تاج برطانیہ کو ٹوٹنے کا خطرہ رہے گا۔اب ایسی خبر سامنے آئی ہے کہ ٹاور آف لندن میں ایک کوا غائب ہوگیا ہے ۔ ٹاور کے ماسٹر کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایک کوا غائب ہوگیا ہے اور اس کے مرجانے کا امکان زیادہ ہے۔ماسٹر کے مطابق اگر کوے ٹاور کو چھوڑ دیں گے تو برطانوی تخت کو نقصان پہنچے گا۔ٹاور آف لندن میں جنگلی کوے رکھنے کی روایت 17 ویں صدی سے برطانوی بادشاہ چارلس دوئم کے زمانے سے چلی آرہی ہے۔ چارلس دوئم کوے کو قوم اور بادشاہت کا تحفظ سمجھتے تھے اور ان کا ماننا تھا کہ پرندوں کے اڑ جانے سے سلطنت گر جائے گی۔ خیال رہے کہ اس وقت برطانیہ میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس کے باعث برطانیہ جنگ عظیم سے اب تک کی سب سے مشکل ترین

صورتحال سے دوچار ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں