چالاک شوہر، پہلی بیوی کے نام پر بینک سے قرضہ لیا، دوسری شادی کر لی، پھر کیا ہوا؟

ریاض(پی این آئی)سعودی عرب میں ایک خاتون نے دعوی دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے شوہر نے اسے دھوکہ دیتے ہوئے اس کے نام پر بینک سے قرضہ لیا اور دوسری شادی کر بیٹھا ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ’شوہر پر کسی کا قرض تھا، اس نے مجھ سے کہا کہ تمہارے نام پر بینک سے قرض لے کر لوگوں کا ادھار

ادا کروں گا۔خاتون کا کہنا ہے کہ ’میں نے اس کی اجازت دے دی جس پر اسے بینک نے ایک لاکھ 20 ہزار ریال قرض دے دیا۔‘انہوں نے کہا کہ ’بعد میں اچانک معلوم ہوا کہ اس نے اس رقم سے دوسری شادی کرلی ہے۔‘خاتون نے کہا ہے کہ ’میں نے یہ بات شوہر سے کی تو شروع میں اس نے انکار کردیا مگر بعد میں کہنے لگا کہ وہ دوسری شادی کا سوچ رہا ہے۔‘خاتون نے مزید کہا کہ اس پر انہوں نے عدالت میں شوہر پر خلع لینے کا مقدمہ دائر کردیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پرندوں کے اڑنے سے سلطنت گر جائے گی؟ ٹاور آف لندن کا ایک اور کوا غائب، بدشگونی کی افواہیں پھیلنے لگیںلندن (این این آئی )برطانیہ کے ٹاور آف لندن کا ایک اور کوا غائب ہوگیا ہے جس کے بعد بدشگونی کی افواہیں پھیلنے لگی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی تاریخی عمارت ٹاور آف لندن سے ایک اور کوا غائب ہوگیا جس کے بعد طرح طرح کی باتیں سامنے آنے لگی ہیں۔شاہی خاندان کی روایت یا توہم پرستیمطابق ٹاور آف لندن میں کم از کم 6 سے 7 جنگلی کوے ہر وقت موجود ہونے چاہیئیں تاہم کوے گم ہوجانے یا اڑجانے کی صورت میں تاج برطانیہ کو ٹوٹنے کا خطرہ رہے گا۔اب ایسی خبر سامنے آئی ہے کہ ٹاور آف لندن میں ایک کوا غائب ہوگیا ہے ۔ ٹاور کے ماسٹر کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایک کوا غائب ہوگیا ہے اور اس کے مرجانے کا امکان زیادہ ہے۔ماسٹر کے

مطابق اگر کوے ٹاور کو چھوڑ دیں گے تو برطانوی تخت کو نقصان پہنچے گا۔ٹاور آف لندن میں جنگلی کوے رکھنے کی روایت 17 ویں صدی سے برطانوی بادشاہ چارلس دوئم کے زمانے سے چلی آرہی ہے۔ چارلس دوئم کوے کو قوم اور بادشاہت کا تحفظ سمجھتے تھے اور ان کا ماننا تھا کہ پرندوں کے اڑ جانے سے سلطنت گر جائے گی۔ خیال رہے کہ اس وقت برطانیہ میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس کے باعث برطانیہ جنگ عظیم سے اب تک کی سب سے مشکل ترین صورتحال سے دوچار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں