راولپنڈی(پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیر اعظم آزادکشمیرسردار عتیق احمد خان نے کہا ہے آزاد کشمیر میں بھمبر سے تاؤ بٹ کے سینکڑوں نوجوانوں نے مسلم کانفرنس میں شمولیت کا مناسب اور بروقت فیصلہ کیا ہے۔ تجربات کی موجودگی میں کوئی نیا تجربہ قابل عمل نہیں ہوتا۔گاڑی خراب ہی
کیوں نہ ہو راستہ ٹھیک ہو تو منزل مل ہی جاتی ہے۔ پگڈنڈیوں پر چڑ جانے والے ہمیشہ منزل سے دور رہتے ہیں۔ مسلم کانفرنس کسی حادثے کی پیداوار نہیں۔ ریاست جموں وکشمیر میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی نمائندہ جماعت ہے۔ آج جو نوجوان مسلم کانفرنس میں شامل ہوئے انہوں نے ہی کل ملک کی بھاگ ڈور سنبھالنی ہے۔ اقتدار ہماری منزل نہیں پچھلے دس سالوں میں دو مرتبہ اقتدار کی پیشکش ہوئی لیکن نظریے عقیدے اور اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ آئندہ چند روز میں الیکشن کا ماحول بن رہا ہے جماعتی کارکن صبر اور استقامت کے ساتھ جماعت کی مضبوطی کے لیے کام جاری رکھیں۔ آزاکشمیر کو درپیش مختلف قسم کے مسائل اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہم دوسروں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ یہ ہماری کمزور ی نہیں بلکہ آزادکشمیر کی ضرورت ہے۔ کشمیر میں نواز لیگ کی خراب کارکردگیوں کی وجہ سے پریشان حال لوگوں کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہماری جدوجہد کا بنیادی نقطہ ہے۔ہر طرف سے مایوسی کے بعد آزادکشمیر کے لوگوں کی نظریں مسلم کانفرنس پر مرکوز ہیں۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار یہاں مسلم کانفرنس کے مرکزی سیکرٹریٹ میں طلبہ ونگ کے وائس چیئرمین سردار عامر نور عباسی کی کاوشوں سے مسلم کانفرنس میں شمولیتی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس
تقریب سے مسلم کانفرنس ضلع راولپنڈی کے صدر ساجد قریشی، ضلع اسلام آباد کے صدر عاصم زاہد عباسی،پونچھ ڈویژن کے صدر میجر نصراللہ خان، سابق وزیر حکومت سردار اصغر افندی، مسلم کانفرنس پبلسٹی ونگ کے چیئرمین راجہ محمد لطیف حسرت، ممبر مجلس عاملہ سردار منظور حسین خان، سردار نشاط اکبر، وائس چیئرمین خواتین ونگ بنت کشمیر محترمہ گلنار اقبال، راجہ محمد زرین خان، راجہ ذکی جبار، سردار عظما ن فدا نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ضلع مظفرآباد سے جبران علی شاہ، اظہر مشتاق، میحط خان، حمزہ راجہ، سید کامران حسین،محمد حمزہ،حسن علی، فاخر احمد، راجہ زاہد، ستار م حمد، عمر خان، محمد ذیشان فیاض، ضلع بھمبر سے وسیم ریاض،ضلع سدھنوتی سے ساجد علی شاہ، شفاعت علی شاہ اور بلال احمد، ضلع باغ سے اکرم عباسی، راجہ شاہد خان، محمد ثاقب خان، ناصر کبیر،حماد آصف، پرویز عباسی، تبسم زاہد، فیض خان، راجہ معین،عارف خان، اظہر خان، ضلع پونچھ سے حماد احمد، فاروڈ کہوٹہ سے محمد عمر ضلع نیلم سے منظور حسین، ضلع میر پور سے وقار احمد جماعت اسلامی ضلع باغ سے عبدالواحد راجہ حمزہ زبیر، راجہ سعید خان، پرویز عباسی، جبکہ ن لیگ شرقی باغ کے عارف خان،کامران عباسی اظہر محمود، انور خان، فاروڈ کہوٹہ سے محمد عمر خان، پی آئی نیلم کے ابرار حسین پی ٹی آئی میر پور کے ابو بکر۔ پی
ٹی آئی مظفرآباد کے راجہ زاہد اور پی ٹی آئی دھیر کوٹ سے ارباب احمد نے اپنی اپنی پارٹیوں سے طویل رفاقت ختم کرتے ہوئے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کی اور قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جماعتی نظریات کے فروغ اور ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ قائد مسلم کانفرنس نے اس موقع پر نئے شامل ہونے والوں کو ہار پہنائے اور اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سردار عتیق احمد خان نے آزادکشمیر کے دور دراز علاقوں سے مسلم کانفرنس میں شمولیت کے لیے راولپنڈی آنیو الوں کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ نوجونوں نے ایک درست وقت پر درست فیصلہ کیا۔آنیو الا دور مسلم کانفرنس کا ہے۔ ہم نئے شامل ہونے والوں کو مایوس نہیں کرینگے۔ انھوں نے طلباء ونگ وائس چیئرمین عامر نور عباسی کو مبار کباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عامر نور ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں وہ دن رات جماعت کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انھوں نے نئے شامل ہونیو الوں کو ہدایت کی کہ مرکزی سیکرٹریٹ میں اپنے کوائف کو درج کروائیں۔ مقامی تنطیموں کی رہنمائی سے کام کریں۔ مخالفین کے اعتراضات کا جواب دلیل سے دیں۔ کسی پر شخصی تنقید سے اجتناب برتا جائے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں