پی ڈی ایم کا احتجاج ، اسلام آباد پولیس نے سکیورٹی پلان جاری کر دیا

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد پولیس نے 19 جنوری کو پی ڈی ایم کے ہونے والے متوقع احتجاج/ریلی کے دوران لا اینڈ آڈر کے حوالے سے سیکیورٹی پلان جاری کردیا۔یہ پلان آپریشنز ڈویژن نے ضلعی انتظامیہ کے مشورے سے جاری کیا گیا، ریلی کے منتظمین اور ضلعی انتظامیہ کے مابین طے شدہ ضابطہ اخلاق پر عمل

درآمد کو یقینی بنانے اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کی مجموعی نگرانی میں ، 1800 سے زائد پولیس اہلکار جن میں 5 ایس پی ،10 ڈی ایس پیز سیکیورٹی / امن و امان کے فرائض سرانجام دیں گے۔احتجاج/رایلی میں شامل ہونے والے شرکائ  اپنی کاریں، موٹرسائیکلز اور بڑی گاڑیاں کنونشن سینٹر کے جنرل کار پارک میں پارک کریں گے اور وہاں سے پیدل ریلی میں شامل ہوں گے اسلام آباد ٹریفک پولیس ریلی کے دوران ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لیے متبادل راستوں کی رہنمائی جاری کرے گی۔پی ڈی ایم کی فکر چھوڑیں اپنی نالائقی کی وضاحت کریں، پلوشہ خان کا شاہ محمود قریشی کو مفت مشورہاسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی پی ڈی ایم کی فکر چھوڑیں اپنی نالائقی کی وضاحت کریں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ برطانیہ میں پاکستان کے سفارت خانے کے اکاونٹ منجمند ہوئے ، بیرون ملک آباد پاکستانی وزارت خارجہ کی نالائقی سے پریشان ہیں۔ انہوںنےکہاکہ شاہ محمود قریشی چاپلوسی کو ڈپلومیسی سمجھ رہے ہیں، شاہ محمود قریشی جس ملک کا وزیر خارجہ ہو اس ملک کو دشمن کی ضرورت نہیںجمہوریت اور احتساب لازم و ملزوم،لٹیروں کی چیخیں نکل رہی ہیں، ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کی تنقید لاہور(این این آئی) وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جمہوریت اور احتساب لازم و ملزوم ہیں احتساب سے فرار کی کوشش کرنے والے واویلا کر رہے ہیں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں