پی ڈی ایم کی فکر چھوڑیں اپنی نالائقی کی وضاحت کریں، پلوشہ خان کا شاہ محمود قریشی کو مفت مشورہ

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی پی ڈی ایم کی فکر چھوڑیں اپنی نالائقی کی وضاحت کریں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ برطانیہ میں پاکستان کے سفارت خانے کے اکاونٹ منجمند ہوئے ، بیرون ملک آباد پاکستانی وزارت خارجہ کی نالائقی سے پریشان ہیں۔ انہوںنے

کہاکہ شاہ محمود قریشی چاپلوسی کو ڈپلومیسی سمجھ رہے ہیں، شاہ محمود قریشی جس ملک کا وزیر خارجہ ہو اس ملک کو دشمن کی ضرورت نہیں ،جمہوریت اور احتساب لازم و ملزوم،لٹیروں کی چیخیں نکل رہی ہیں، ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کی تنقید لاہور(این این آئی) وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جمہوریت اور احتساب لازم و ملزوم ہیں احتساب سے فرار کی کوشش کرنے والے واویلا کر رہے ہیں اور ان کی چیخیں نکل رہی ہیں لیکن قومی دولت ہڑپ کرنے والوں کو کسی صورت نجات نہیں ملے گی ـناجائز اثاثوں کا ہمالیہ کھڑا کرنے والوں کو اپنے کئے کیلئے جواب دہ ہونا پڑے گا ـان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں سندس فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاـ انہوں نے کہا کہ کشمالہ طارق کے اکاؤنٹ میں 12کروڑ روپے جمع کرانے والے خواجہ آصف کی معصومیت ایک دوسرا خواجہ ثابت کررہا ہے جو لوہے کے چنے چبانے کا چیلنج دیتا تھا لیکن لگتا ہے اب اس کا اپنا بھی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا ہےـ انہوں نے کہا کہ آج شریف فیملی کے کچھ گھریلو ملازم سیالکوٹ کے سب سے بڑے ٹھگ سے اظہار یکجہتی کرنے آئے جبکہ بڑا سیالکوٹی ٹھگ تو لاہور جیل میں ہے ـڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان میں لوٹ مار کا بازار گرم کرنیوالے بیرون ملک دولت کے انبار لگانے اور رہائشی

کالونیوں کی آڑ میں اربوں روپے کے اثاثے جمع کرنے والے کے منہ سے پاکستان کی ہمدردی کا ذکر سن کے ہنسی آتی ہے خواجہ صاحب آپ کی حکومت اور موجودہ حکومت میں بنیادی فرق یہ ہے کہ آپ جیسے کرپٹ فراڈیے اور جعلی حکمرانوں کی جگہ ایک دیانتدار اور شریف آدمی حکمران ہے۔سندس فاؤنڈیشن کی شاندار خدمات پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کے لیے ان کی خدمات قابل ستائش ہیں وہ زمانہ طالب علمی سے ہی اس ادارے سے وابستہ ہیں اور اس کار خیر کو مزید پھیلانے کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گیـ انہوں نے تعاون کرنےوالے مخیر افراد کے جذبے کو بھی سراہا اور کہا کہ اللہ کے بندوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنا اور اپنا مال صرف کرنا انسانیت کی سب سے بڑی خدمت ہےـ

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں