تحریک انصاف کی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے قومی حلقہ 155کے درینہ مسائل کا حل اولین ترجیح ہے

ملتان(این این آئی ) وزیر مملکت برائے سیاسی امور وزیراعظم پاکستان  ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی  ہے قومی حلقہ 155کے درینہ مسائل کا حل اولین ترجیح ہے   شہریوں کو بنیادی سہولیات  کی ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ 

انہوں نے ان خیالات کا اظہار  قومی حلقہ  155 اور پی پی 215 میں خانیوال روڈ پر واقع مہریہ کالونی میں سیوریج لائن کی تبدیلی کے منصوبے کے افتتاح  کے موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا  ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر واسا مشتاق احمد خان،وائس چیئرمین ایم ڈی اے اشرف ناصر خان سمیت واسا کے افسران، پی ٹی آئی کے رہنما اور بڑی تعداد میں اہل علاقہ بھی موقع پر موجود تھے  سیوریج لائن کی تبدیلی کے منصوبے کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس علاقے میں 18 سے 24 انچ کی26 سو فٹ نئی لائنیں ڈالی جائیں گی جبکہ 2 کروڑ روپے کی لاگت سے واٹر سپلائی لائن بھی تبدیل ہوں گی۔ ملتان شہر میں  فراہمی و نکاسی آب کے منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے اور نئی سکیموں کا اجراء  کی پالیسی پر گامزن ہیں تاکہ عوام  بنیادی سہولیات کے منصوبوں سے بروقت مستفید ہو سکیں انہوں نے کہا کہ ملتان شہر کا سب سے بڑا مسئلہ سیوریج کا ہے جو کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی توجہ سے حل ہونے جا رہا ہے حکومت پنجاب نے ملتان شہر میں سیوریج مسائل کے حل کے لئے سوا 2ارب روپے کے فنڈز  دے دیے ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں بوسیدہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی  کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے مشیر وزیراعلی پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری نے کہا  کہ ملتان شہر میں سیوریج

منصوبوں کے ساتھ ساتھ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر بھی تیزی سے کام جاری ہے قومی انتخابات میں عوام سے جو وعدے کیے گئے تھے  ان کو پورا کریں گے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں