ریلوے ملازمین کا اوور ٹائم کی بندش کیخلاف کام چھوڑ احتجاج، ریل کا پہیہ بھی جام کرنا پڑا تو دریغ نہیں کرینگے، بڑی دھمکی دے دی گئی

لاہور( این این آئی)ریل مزدور اتحاد کی کال پر ریلوے ملازمین نے اوور ٹائم کی بندش کے خلاف کام چھوڑ احتجاج کیا ، ملازمین نے ریلی بھی نکالی جس میں وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی جبکہ مظاہرین نے کہا ہے کہ اگر حقوق کیلئے ریل کا پہیہ بھی جام کرنا پڑا تو دریغ نہیں

کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق ریل مزدور اتحاد کی کال پر ریلوے ملازمین نے ڈیزل انجن شیڈ میں کام چھوڑ کر احتجاج کیا ۔ مظاہرین کی جانب سے ڈیزل انجن شیڈ کی حدود میں ریلی نکالی گئی جس میں وفاقی وزیر ریلوے کے خلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے گئے ۔ اتحاد کے عہدیداروں نے کہا کہ اوور ٹائم کی بندش کا فیصلے کو مسترد کرتے ہیں ، یہ فیصلہ مزدوروں کے حقوق چھیننے کے مترادف ہے ۔ اگر مزدوروں کے حقوق سلب کرنے کی کوشش کی گئی تو احتجاج کا دائرہ کار ملک بھر تک بڑھا دیں گے اور اپنے حقوق کے لئے ریل کا پہیہ جام بھی جام کرنا پڑا تو دریغ نہیں کرینگے۔۔۔۔بڑے مجرموں کو سزا دینے سے چھوٹے مجرموں کوسبق ملے گا انصاف کی راہ میں حائل اہلکاروں کو کڑی سزا دی جائے وزیراعظم عمران خان کی آئی جی پنجاب کو ہدایتلاہور(آئی این پی)وزیر اعظم عمران خان نے آئی جی پنجاب انعام غنی کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ، پنجاب پولیس کا امیج بہتر کرنے کی ضرورت ہے، اور اس کے لیے آپ کو بہت محنت کرنا پڑے گی، عوام کے مسائل کے حل میںصرف میرٹ پر عملداری کی جائے، انصاف کی فراہمی کی راہ میں حائل اہلکاروں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے،جب آپ بڑے جرائم پیشہ افراد کو قانون کی گرفت میں لائیں گے تو

چھوٹے جرائم پیشہ عناصر کے لئے یہ سبق ہو گا۔ جمعہ کووزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب پولیس میں اصلاحات اور کارکردگی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں آئی جی پنجاب انعام غنی نے وزیراعظم کو پنجاب پولیس کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے کی جانے والی اصلاحات اور اقدامات پر بریفنگ دی۔وزیراعظم عمران خان نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ،عوام کے مسائل کے حل میں صرف میرٹ پر عملداری کی جائے، انصاف کی فراہمی کی راہ میں حائل اہلکاروں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں پولیس میں سیاسی بھرتیاں کی گئیں جس کا نقصان لوگوں کو اٹھانا پڑا،کوئی قانون سے بالاتر نہیں، پولیس کسی سیاسی اثر و رسوخ کو خاطر میں نہ لائے۔ وزیراعظم عمران خان نے آئی جی پنجاب انعام غنی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ آپ سے تب مطمئن ہوں گے جب آپ سب سے یکساں اور قانون کے مطابق سلوک کریں گے،پولیس افسران جرائم کے خاتمے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کریں اور تھانوں میں وزٹ کریں۔ وزیراعظم عمران خان نے آئیجی کو ہدایت کی کہ پنجاب پولیس کا امیج بہتر کرنے کی ضرورت ہے، اور اس کے لیے آپ کو بہت محنت کرنا پڑے گی، اہم پوزیشنز پر ایماندار افسران تعینات کرنے کا اثر

گراس روٹ تک جاتا ہے،پنجاب میں تمام تعیناتیاں صرف میرٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر کیجائیں تا کہ لوگوں کی انصاف تک حقیقی رسائی ممکن ہو سکے۔ وزیر اعظمنے کہا کہ جب آپ بڑے جرائم پیشہ افراد کو قانون کی گرفت میں لائیں گے تو چھوٹے جرائم پیشہ عناصر کے لئے یہ سبق ہو گا۔ اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر بھی موجود تھے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close