بین الاقوامی ائیرلائن جس نے لاہور کیلئے پروازیں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور (پی این آئی) برطانوی فضائی ادارے برٹش ایئرویز نے لاہور کے لیے اپنی پروازیں عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے برٹش ایئرویز نے لاہور کے لیے اپریل سے پروازیں عارضی طور معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برٹش ایئرویز نے اعلان کیا ہے

کہ اپریل 2021 سے لاہور کے لئے پروازیں آپریٹنگ نہیں کی جائیں گی۔ پروازوں سے متعلق ردو بدل آتی ہے تو مسافروں کو آگاہ کیا جائے گا، مسافر پروازوں سےمتعلق برٹش ایئر ویز کی ویب سائٹ BA.com پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق پروازوں کی معطلی موسم گرما کے نظام الاوقات میں متعدد تبدیلیوں کے تحت کیا ہے۔ ساڑھے تین سال بعد، قطراورسعودی عرب کے درمیان براہِ راست پروازیں بحال سعودی عرب اور قطر کی قومی فضائی کمپنیوں نے ساڑھے تین سال کے بعد اپنے پروازیں بحال کردیں اور دونوں فضائی کمپنیوں نے دوحہ اور الریاض کے درمیان پروازیں شروع کردیں ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قطرائیرویز نے ٹویٹر پر اطلاع دی کہ 11 جنوری سے الریاض ،14 جنوری سے جدہ اور16 جنوری سے الدمام کے لیے پروازیں چلارہے ہیں ۔اس نے مزید کہا کہ وہ سعودی عرب کے ان شہروں کے لیے اپنے بڑے طیارے چلائے گی۔ان میں بوئنگ 777-300، بوئنگ 787-8 اور ائیربس اے 350 شامل ہیں۔قطری کمپنی نے مزید کہا کہ ہم سعودی عرب میں اپنے تجارتی اور کاروباری شراکت داروں کے ساتھ مضبوط تعلق داری کے خواہاں ہیں۔اس کے علاوہ مملکت کے بڑے ہوائی اڈوں کے ساتھ بھی مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں۔سعودی ائیرلائنزالسعودیہ نے بھی ایک ٹویٹ میں الریاض اور جدہ سے دوحہ کے لیے پروازیں بحال کرنے کی اطلاع دی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close