اسلام آباد (پی این آئی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کہا ہے کہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں تارکین وطن نے اہم کردار ادا کیا ہے لیکن کورونا کی وجہ سے دنیا کی کچھ توجہ ہٹی ہے۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی کشمیر پر
کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ عمران خان واحد وزیراعظم ہیں جنہوں نے کشمیریوں کو مسئلہ کشمیر کا ایک شراکت دار بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں مارچ میں ذاتی طور پر بھی برطانیہ،یورپ اور امریکہ میں جا کر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے جارہانہ مہم چلاؤں گا۔ بھارت کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کو تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے بیرسٹرندا سلام چوہدری کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ نوجوانوں کو مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے لئے آگے بڑھنا چاہے اور وہ اس سلسلے میں ان کی خدمات سے استفادہ کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں اسلام آبادمیں اسلام آباد ہوٹل میں ایک کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پراپنے خطاب میں بیرسٹرندا سلام چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیاں کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے۔ کشمیر کے اندر نسل کشی کے خطرات سنجیدہ شکل اختیار کر کے ہیں۔ عورتوں کے ساتھ جبری زیادتی کو بطور ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔ کشمیر زندہ لوگوں کا قبرستان بن چکا ہے۔ کشمیریوں کے قتل عام پر ابھی تک کسی فوجی کو سزا نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہمیں اے جے کو جدید خطوط پر ترقی دینا ہوگی۔ انہوں نے پاک فوج کے شہدا کو خراج تحسین کیا جو ملک کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔اس موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات احمد جواد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پر ہونے والے سیمینار مسئلہ کشمیر کو اجاگرکرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارتی اقدامات کو تسلیم نہیں کرتے۔ بھارت کے ان اقدامات نے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو مزید تیزگی دی ہے۔ بھارت کا طرز عمل سے نہ صرف پاکستان کی سلامتی کو خطرہ ہے بلکہ پورے خطے کی سلامتی داؤ پر لگ چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے بڑی بہادری اور تسلسل کے ساتھ مسئلہ کشمیرکو دنیامیں اجاگر کیا ہے۔ ان کی وجہ سے دنیا کشمیر کی طرف متوجہ ہوئی ہیں۔اس موقع پر بیرسٹر ندا چوہدری نے اعلان کیا کہ وہ اب وزیر اعظم عمران خان کے کشمیر پر ویژن اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ولولہ انگیز قیادت میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر میں عملی سیاست کے آغاز کررہی ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں