امریکی نومنتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب، بلاول بھٹو سمیت کس اہم پاکستانی شخصیت کو دعوت نامہ بھیج دیا گیا ؟حیران کن دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)امریکی نومنتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب، بلاول بھٹو سمیت اہم پاکستانی شخصیت کو دعوت نامہ بھیج دیا گیا ؟حیران کن دعویٰ ۔ نجی ٹی وی کی رپورت کے مطابق نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی نو منتخب صدر جوبائیڈن کی حتمی جیت کے بعد تقریب حلف برداری 20 جنوری کو ہوگی

جس میں شرکت کیلئے دنیا بھر میں دعوت نامے بھیجے جارہے ہیں ۔ اس ضمن میں جوبائیڈن نے پاکستان میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کو تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے دعوت نامے بھیجوا دیئے ہیں ۔یاد رہے کہ کانگریس پر الیکٹورل ووٹوں کی توثیق کیلئے جاری اجلاس پر ٹرمپ کے حامیوں نے دھاوا بول دیا تھا ، کئی گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد کانگریس کا قبضہ چھڑایا گیا اور مائیک پینس کی زیر صدارت اجلاس دوبارہ شروع کیا گیا ۔صحافی وجاہت نے بھی ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو جوبائیڈن نے تقریب حلف برداری میں شرکت کا پروانہ بھیج دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں