مہنگائی کا ایک اور ریلا، بجلی فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی

کراچی(پی این آئی)مہنگائی کا ایک اور ریلا، بجلی فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی، نیپرا(نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ) نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 6 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی ہے۔نیپرااعلامیہ کے مطابق سی پی پی اے(سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ) نے اکتوبر اور

نومبر 2020 کے کے لئے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں ایک روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔نیپرا نے نے 30 دسمبر 2020 کو دونوں مہینوں کی ایف سی اے پر عوامی سماعت کی اور بجلی کی قیمت میں ایک روپے 6 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت 29 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا جبکہ نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت 77 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق صرف جنوری کے مہینے کے بلوں پر ہو گا، اضافے کا اطلاق لائن لائف صارفین کے علاوہ ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہو گا۔فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔ پنجاب میں ایک بار پھر بریک ڈائون کئی شہر وں کی بجلی بند کر دی گئی اسلام آباد (پی این آئی )گذشتہ شب ملک میں ہونے والا بڑا بریک ڈاؤن مکمل طور پر ختم نہیں ہوا تھا کہ پنجاب کے کئی علاقوں میں ایک بار پھر بجلی بند ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ،فیصل آباد ، گوجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،گوجرہ ،جھنگ ،شور کوٹ کے کے بعض علاقوں میں ایک بار پھر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا ہے، اس کے علاوہ سرگودھا ، میانوالی، خوشاب ، جوہر آباد کے بعض علاقوں میں بجلی مکمل بحال نہ ہوسکی ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق ذرائع پاور ڈویژن نے دوبارہ

بجلی کی بندش سے متعلق کہا ہے کہ ترسیلی نظام میں خرابی مکمل دور نہیں ہوئی ابھی کچھ وقت لگے گا۔دوسری جانب شہر قائد میں بھی 15 گھنٹے گزر جانے کے باوجود بجلی مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکی ہے، پاپوش نگر،گلستان جوہر،بلدیہ،کیماڑی، لیاری،کھارادر،گولیمار،جیکب لائن میں گذشتہ رات سے معطل ہونے والی بجلی کی فراہمی تاحال فعال نہیں ہوسکی ہے، اس کے علاوہ گارڈن ،لانڈھی ،شاہ فیصل کالونی کے مختلف حصے تاحال بجلی سے محروم ہیں۔کے الیکٹرک ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے 70 فیصد علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close