نومنتخب صدرکی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کروں گا،ٹرمپ

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ نو منتخب صدر منتخب جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے۔ اس کے جواب میں جو بائیڈن نے کہا ہے کہ بہتر ہے کہ ٹرمپ اس تقریب میں موجود نہ ہوں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بائیڈن نے تشکیل کردہ حکومت کی

ترجیحات کا بھی انکشاف کیا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس سے امریکی معیشت کی بحالی اور ویکسین کی تقسیم کے اہتمام پر توجہ دی جائے گی۔ ان کی گفتگو سے اشارہ ملتا ہے کہ نئی انتظامیہ میں بہت سی نئی چیزیں شامل ہوں گی۔انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں وضاحت کی کہ 24 مرد اور خواتین کابینہ میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری ٹیم میں شامل تمام افراد پہلے روز سے ہی کام کرنے کو تیار ہیں۔ بائیڈن نے امید ظاہر کی کہ سینیٹ ان تقرریوں کو جلد منظور کرے گا۔ٹرمپ نے زور دیا تھا کہ جن امریکیوں نے انہیں ووٹ دیا ان کے ساتھ غیر مناسب سلوک نہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ نئے صدر جو بائیڈن کے حلف برداری کی تقریب میں شریک نہیں ہوں گے۔انہوں نے ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں کہا ،جن 75 ملین محب وطن لوگوں نے مجھے ووٹ دیا ان کے ساتھ خراب سلوک نہیں کیا جائے گا۔ٹرمپ نے مزید کہا ہر ایک کے لیے جس نے مجھ سے پوچھا میں بائیڈن کی حلف برداری میں شرکت نہیں کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں بائیڈن کی حلف برداری سے ایک روز قبل ہی فلوریڈا میں قائم اپنی ریزورٹ کے لیے روانہ جائوں گا۔سعودی عرب کا 31مارچ سے پروازوں سمیت ہر قسم کے سفر کی اجازت کا اعلانریاض (این این آئی )سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ایک سرکاری ذریعہ نے بتایا ہے 31 مارچ سے اندرون اور بیرون ملک فضائی سروس

مکمل بحال کرنے کے ساتھ ساتھ بری اور بحری گذرگاہیں بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اکتیس مارچ 2021 سے شہریوں اور مقیم افراد کو بیرون ملک سفر کی اجازت ہوگی اورباہر سے مسافروں کی آمد ورفت بھی مکمل بحال کر دی جائے گی۔عرب ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ یکم دسمبر 2020 کو مملکت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ملک میں اندرون اور بیرون ملک فضائی سروس کی مکمل بحالی کا اعلان بعد میں حالات کے پیش نظر کیا جائے گا۔ اس کے بعد حکومت نے دنیا کے بعض ممالک اور خطوں میں کرونا کی ایک نئی شکل سامنے کے بعد دو ہفتے کے لیے سفری پابندی عاید کر دی تھی جسے اب اٹھا لیا گیا ہے۔مملکت میں کرونا ویکسین کی وافر مقدار میں لائے جانے اور شہریوں کو دیے جانے کے بعد یہ توقع کی جا رہی ہے کہ مزید دو ماہ میں اندرون اور بیرون ملک سفر کے لیے حالات سازگار ہو جائیں گے۔وزارت داخلہ کے مطابق شہریوں کو مملکت سے باہر سفر کرنے اور بیرون ملک سے مملکت میں آنے کی اجازت ہو گی۔،دنیا بھر کے لیے پروازیں بحال کردی جائیں گی۔بری اور بحری گذرگاہوں کو بھی سفری آمد ورفت کے لیے کھول دیا جائے گا۔مذکورہ بالا کا نفاذ متعلقہ کمیٹی کے ذریعہ متعلقہ کمیٹی کے طے شدہ طریقہ کار اور احتیاطی تدابیر کے مطابق ہوگا جس میں متعلقہ حکام کے ساتھ ہم آہنگی سے مملکت میں کرونا وائرس

کے پھیلا کو روکنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close