سینیٹر رحمٰن ملک کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی

سیالکوٹ(پی این آئی )سابق وزیر داخلہ اور سینٹر رحمان ملک کی بڑی ہمشیرہ اور پی پی پی امریکہ کے سینئر نائب صدر جاوید اقبال کی والدہ نور صفیہ سیالکوٹ میں انتقال کرگئیں۔رحمان ملک کی ہمشیرہ مرحومہ کئی دنوں سے سیالکوٹ عمران ادریس ہسپتال میں زیرعلاج تھیں۔آج دوبارہ دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ مرحومہ کو انکے آبائی قبرستان ساہووالہ سیالکوٹ میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close