سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ جون میں بجٹ تک مؤخر، آل پاکستان ایمپلائز پنشنرز لیبر تحریک کا 15 فروری سے ڈی چوک میں دھرنے کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)) تبدیلی سرکار کا بڑا یوٹرن، سرکار ی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ جون میں بجٹ تک مؤخر کر دیا، آل پاکستان ایمپلائز پنشنرز لیبر تحریک نے حکومتی فیصلہ مسترد کردیا 15 فروری کو پارلیمنٹ ہاوس کے سامبے دھرنا دینے کا اعلان، تفصیلات کے مطابق آج آل پاکستان ایمپلائز پنشنر لیبر

تحریک کی رھبر کمیٹی اور حکومتی کمیٹی کے درمیان مزاکرات ہوئے جس کی صدارت وفاقی وزیر علی محمد خان نے کی جب کہ آل پاکستان ایمپلائز پنشنر لیبر تحریک کی طرف سے وفد کی قیادت رھبر تحریک حاجی اسلم خان نے کی طویل مزاکرات کے بعد علی محمد خان نے بتایا کہ حکومت نے تنخواہوں میں اضافہ اور ملازمین کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کرلیا اور آیندہ ہفتے میں دوبارہ کمیٹی کی میٹنگ منعقد کرکے اس اعلان کردیا جائے لیکن اس پر عمل درآمد یکم جولائی2021 سے کیا جائے گا.جیسے ملازمین کی تمام تنظیموں نے مسترد کردیا اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حاجی اسلم خان نے کہا کہ حکومت نے ہمیں مایوس کیا ہے ہمیں بتایا گیا تھا آج تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے گا لیکن حکومتی کمیٹی نے ہمیں مایوس کیا ہے لہذا ہم پاکستان کی تمام تنظیموں کے ساتھ مل کر پارلیمنٹ کے سامنے 15 فروری کو دھرنا دیں گے اور جب تک ہمارے 24 مطالبات کو منظور کرکے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جائے گا ہم دھرنا ختم نہیں کریں گے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں