اس معاملے میں عدلیہ اور فوج کچھ نہیں کر سکتیں، حکومت نے اپوزیشن کو دوٹوک پیغام بھجوا دیا

لاہور (پی این آئی) مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابراعوان نے کہا ہے کہ ڈائیلاگ صرف حکومت کے ساتھ ہوسکتا ہے، فوج اور عدلیہ ڈائیلاگ میں شریک نہیں ہوسکتی، ڈائیلاگ صرف قومی مسائل پر ہوسکتا ہے، یہ این آراو کیلئے ڈائیلاگ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند چوروں

کو بچانے کیلئے پی ڈی ایم بنائی گئی، اپوزیشن نے این آراو کا نام ڈائیلاگ رکھ دیا ہے، شہبازشریف کوفرمائشی ڈائیلاگ کی ضرورت تھی ،ڈائیلاگ صرف حکومت کے ساتھ ہوسکتا ہے، فوج اور عدلیہ ڈائیلاگ میں شریک نہیں ہوسکتی۔ڈائیلاگ کوئی بھی ہو، پارلیمنٹ میں ہی ہوگا، ڈائیلاگ صرف قومی مسائل پر ہوسکتا ہے، یہ این آراو کیلئے ڈائیلاگ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اگرمخلص ہیں تو اپنی پارٹی ممبران سے استعفے دلواتے،قانون سب کیلئے مساوی ہے مولانا فضل الرحمان کو بھی جواب دینا ہوگا۔دوسری جانب پی ڈی ایم میں شامل جماعت مسلم لیگ( ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ گرینڈ ڈائیلاگ عمران خان کے جانے کے بعد ہوں گے۔31 جنوری تک عمران خان مستعفی ہوں اس کے بعد ہی گرینڈ ڈائیلاگ ہوں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کو نہیں معلوم ایشین ٹائیگر کیا ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع وزیر اعظم اور ان کے درمیان کا معاملہ ہے شیخ رشید کو ملکی سیکیورٹی پر توجہ دینی چاہیے لیکن وہ کہہ رہے ہیں دہشت گردی ہونے والی ہے قوم تیار رہے شیخ رشید کس مرض کی دوا ہیں حکومت کا کام ہے دہشت گردی روکے۔ ہماری معیشت کو تباہ کر دیا گیا ہے اور اب نااہل حکومت کو گھر بھیجنا 22 کروڑ عوام کی ضرورت ہے بجلی کی قیمت میں اضافے سے لوگوں کی چیخیں نکل جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close