نوشہرہ(آئی این پی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے ترجمان میاں افتخار حسین کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کیلئے آئینی ترمیم کا فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی، ہم سینیٹ کا میدان خالی نہیں چھوڑیں گے، میدا ن خالی چھوڑنے کا فائدہ حکومت کوہوگا ،عمران خان سانحہ مچھ کے لواحقین سے ملنے کو تیار ہیں، وزراء کی
باتوں سے شہداء کے لواحقین کے دکھ میں مزید اضافہ ہورہا ہے ۔جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے ترجمان میاں افتخار حسین نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کیلئے آئینی ترمیم کا فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی، ہم سینیٹ کا میدان خالی نہیں چھوڑیں گے ،میدان خالی چھوڑنے سے حکومت کا فائدہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سانحہ مچھ کے لواحقین سے ملنے کو تیار ہیں اور وزراء کوئٹہ جا کر ایسی ایسی باتیں کرتے ہیں جس سے شہداء کے لواحقین کے دکھ میں اضافہ ہورہاہے ۔۔۔۔۔پی ڈی ایم نے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ چھوڑ کر کس سے استعفیٰ مانگ لیا؟حیران کن تفصیلات آگئیںاسلام آباد(پی ڈی ایم)جمعیت علما اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم دھرنا متاثرین کے پاس کیوں نہیں جاتے؟وزیراعظم مستعفی نہیں ہوتے تو کم ازکم شیخ رشید کو مستعفی ہونا چاہیے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان پر خود کش حملے ہوچکےہیں،حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )پر تنقید کرتی ہے۔اسحکومت پر کوئی اعتبار نہیں کرتا ہے،حکومت ایک طرف گالیاں دیتی ہے اور چور چور کہا جاتا ہے،اس صورتحال میں نیب قانون میں ترمیم کیسے ہوگی؟
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں