نیویارک(پی این آئی) معروف سمپسنز کارٹونز کے ذریعے اب تک کئی پیش گوئیوں کا دعویٰ کیا جا چکا ہے اور اب ڈیجیٹل کرنسی ’بٹ کوائن‘ کے متعلق بھی دعویٰ سامنے آگیا ہے کہ سمپسنز کارٹونز میں آج سے 14سال قبل پیش گوئی کر دی گئی تھی کہ بٹ کوائن کا استعمال بہت جلد عام ہو جائے گااو ر اس کی ویلیو بہت
بڑھ جائے گی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سمپسنز کارٹونز کا ایک 8سیکنڈ کا کلپ پوسٹ کیا گیا ہے جس میں بٹ کوائنز کے عام ہونے اور اس کی ویلیو بڑھنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ کلپ ابتدائی طور پر ٹوئٹر ہینڈل @SamRoسے پوسٹ کیا گیا۔ اس کلپ میں لوئس جب بچت دن بدن کم ہونے کا رونا روتا ہے اور پیٹر سے پوچھتا ہے کہ کیسے بچت بڑھائی جا سکتی ہے تو وہ بے ساختہ جواب دیتا ہے کہ ’بٹ کوائنز‘۔ گویا پیٹر پیش گوئی کرتا ہے کہ بٹ کوائنز میں سرمایہ کاری کرنے سے جب اس کی ویلیو بڑھے گی تو بچت کی رقم بھی بڑھ جائے گی۔ آج ہم دیکھتے ہیں کہ پیٹر کی یہ پیش گوئی کس قدر درست ثابت ہوئی ہے۔ آج بٹ کوائنز کی ویلیو اس قدر بڑھ چکی ہے کہ ایک بٹ کوائن کی قیمت 35ہزار ڈالر (تقریباً 56لاکھ 22ہزار روپے) تک جا پہنچی ہے۔واضح رہے کہ سمسپنز کارٹونز کے ذریعے صدر ٹرمپ کے اقتدار میں آنے اور کورونا وائرس کی وباءسمیت کئی درست پیش گوئیاں سامنے آ چکی ہیں۔ معروف سمپسنز کارٹونز کے ذریعے اب تک کئی پیش گوئیوں کا دعویٰ کیا جا چکا ہے اور اب ڈیجیٹل کرنسی ’بٹ کوائن‘ کے متعلق بھی دعویٰ سامنے آگیا ہے کہ سمپسنز کارٹونز میں آج سے 14سال قبل پیش گوئی کر دی گئی تھی کہ بٹ کوائن کا استعمال بہت جلد عام ہو جائے گااو ر اس کی ویلیو بہت بڑھ جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں