شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی مہنگی ہونے کی ذمہ داری پنجاب حکومت پر ڈال دی، کتنے روپے فی کلو چینی مل رہی ہے، خود ہی بتا دیا،

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ چینی کی قیمت ابھی تک ایک سو روپے فی کلو نہیں ہوئی ۔پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی کی قیمت ابھی تک ایک سو روپے فی کلو نہیں ہوئی ،مارکیٹ میں چینی 85 سے 90 روپے کے درمیان فروخت کی جا رہی ہے۔

بیان میں کہاگیا کہ چینی کی ایکس مل پرائس 83 سے 85 روپے فی کلو ہے،سستی چینی کیلئے گنے کی قیمت 200 روپے فی من کی جائے،پنجاب میں گنے کی قیمت 270 سے 290 روپے فی من ہے،سندھ میں گنے کی قیمت 350 روپے فی من ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے پنجاب میں 10 نومبر کو گنے کی کرشنگ کا کام شروع کروایا ،گنے کی فصل تیار نہیں تھی ، ریکوری کم ہوئی اور پیداواری لاگت بڑھ گئی۔۔۔۔چینی اسکینڈل ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کی درخواست پر فیصلہ سنادیااسلام آباد(پی این آئی)چینی اسکینڈل ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کی درخواست پر فیصلہ سنادیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے چینی اسکینڈل پر انکوائری کمیشن کے خلاف شوگر ملز کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنای جو جسٹسمیاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز پرمشتمل ڈویژن بینچ نے سنایا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے اپیل مسترد کرتے ہوئے سنگل بینچ کافیصلہ درست قرار دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close