غیر ملکی ڈگری والے ڈاکٹروں اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے درمیان مذاکرات کامیاب

اسلام آباد(آئی این پی )فارن میڈیکل گریجوایٹس اور ڈی سی اسلام آباد کے کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق فارن میڈیکل گریجوایٹس نے سری نگر روڑ پرشدید احتجاج کیا۔اس حوالے سے ڈی سی اسلام آباد کی موجودگی میں فارن میڈیکل گریجوایٹس اور پی ایم سی حکام کے مابین 2

گھنٹے کا طویل مذاکراتی سیشن ہوا۔مظاہرین کے ساتھ ڈی سی اسلام آباد کے کامیاب مذاکرات کے بعد روڈکلیئر ہوگئی اور مظاہرین کی جانب سے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔۔۔۔۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو اپنے اوپر جرمانہ عائد کرنا پڑ گیا، ایسا کیوں ہوا؟اسلام آباد(پی این آئی)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو اپنے اوپر جرمانہ عائد کرنا پڑ گیا، ایسا کیوں ہوا؟ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے خود پر ہی 1000 روپے کا جرمانہ عائد کر دیا۔کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے اسلام آباد میں عوام کو باہر نکلتے وقت خصوصاً عوامیمقامات پر ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے کورونا کی روک تھام کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے اور پولیس کو بغیر ماسک کے باہر نکلے والے شہریوں کو گرفتار کرنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔وفاقی دارالحکومت میں تمام شہری ماسک پہنے کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کر رہے ہیں لیکن ایک تقریب میں پہنچنے پر ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات بغیر ماسک کے نظر آئے تو وہاں موجود ایک صحافی نے فوراً نے ان کی قانون شکنی کی تصویر کیمرے میں عکسبند کر لی۔متعلقہ صحافی نے ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کی بغیر ماسک پہنے تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے دفتر والے ایک لمحے کے لیے ماسک نہیں اتارنے دیتے کہ ڈی سی اسلام آباد کے

احکامات ہیں لیکن کاش کوئی ڈی سی صاحب کو بھی جرمانہ کر کے کچھ دن کے لیے سیل کر دے۔ڈی سی اسلام آباد نے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ میں اپنی کار سے باہر نکلا تو کچھ سیکنڈز کے لیے اپنا ماسک اتارا، لیکن جب میں نے دیکھا کہ ایک صحافی میری تصویر بنا رہا ہے تو میں نے فوراً ہی ماسک دوبارہ پہن لیا۔حمزہ شفقات نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ میں آپ کا پوائنٹ سمجھ گیا ہوں، میں حکومت کے اکاؤنٹ میں 1000 روپے بطور جرمانہ ادا کروں گا اور چالان کی کاپی بھی دکھاؤں گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close