اسلام آباد (پی این آئی) متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفیر نے پاکستانی توانائی سیکٹر میں سرمایہ کاری بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ توانائی سیکٹرمیں تعاون بڑھنےسےمعاشی تعلقات مضبوط ہوں گے۔ میڈیا
رپورٹ میں بتایا گیا کہ وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کی متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں پٹرولیم سیکٹر کے جاری منصوبوں کی پیشرفت پر گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے پٹرولیم سیکٹرمیں تعاون کوقدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے، توانائی مارکیٹ کو وسعت دینے کے لیے مسابقتی اورمؤثر بنایا جارہا ہے اور حکومت توانائی کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔متحدہ عرب امارات کے سفیر کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات پاکستانی توانائی سیکٹرمیں سرمایہ کاری بڑھانے کا خواہشمند ہے، توانائی سیکٹرمیں تعاون بڑھنے سے معاشی تعلقات مضبوط ہوں گے۔معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ توانائی سیکٹر میں متحدہ عرب امارات کا سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار خوش آئند ہے، غیر ملکی سرمایہ کاری پاکستان کی معیشت کے لیے اچھی ثابت ہو گی۔ یاد رہے کہ ے گذشتہ سال دسمبر میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے پاکستانی قیادت کی جانب سے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دو طرفہ گہرے برادرانہ تعلقات ہیں ، پاکستان متحدہ عرب امارات کیساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں