مصباح الحق، یونس خان اور وقار یونس سے بھی بازپرس کی جائے گی، دورہ نیوزی لینڈ میں شرمناک پرفارمنس، ٹیم مینجمنٹ کا سخت احتساب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد /لاہور (این این آئی)دورہ نیوزی لینڈ میں شرمناک پرفارمنس پر ٹیم مینجمنٹ کا سخت احتساب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وطن واپسی پر بورڈ حکام کی جانب سے مصباح الحق سے جواب طلبی ہوگی، بیٹنگ کوچ یونس خان اور بولنگ کوچ وقار یونس سے بھی ناقص ترین کارکردگی پر بازپرس کی جائے

گی۔اگلے ہفتے سلیم یوسف کی سربراہی میں پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں بھی مصباح سے خراب کارکردگی اور بعض کھلاڑیوں کی جانب سے درست رویہ روا نہ رکھے جانے کی شکایات کا بھی جائزہ لے کر سفارشات دی جائیں گی۔ کرکٹ کمیٹی کے ایک اہم ممبر کو مستقبل میں غیرملکی کوچ کی تلاش کا ٹاسک بھی سونپا گیا ہے۔۔۔۔ پشاور زلمی کا حسن علی کو ریلیز کرنے کا فیصلہ اطلاعات کے مطابق پشاور زلمی نے اپنے سٹار بولر حسن علی کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حسن علی طویل عرصے انجری کا شکار رہنے کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے اہم میچز نہیں کھیل سکے تھے۔ وہ پی ایس ایل ڈرافٹ میں ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل ہیں ۔حسن علی پی ایس ایل کے آغاز سے ہی پشاور زلمی کے بائولنگ یونٹ کا اہم حصہ تھے اور وہ پی ایس ایل کے بہترین بائولرز میں سے ایک تھے، وہ پی ایس ایل کی تاریخ میں 59 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں ۔حسن علی اور وہاب ریاض نے پشاور زلمی کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا اور ان دونوں پیسرز کی مجموعی وکٹوں کی تعداد 135 ہے ۔ حسن علی کے انجری کے مسائل نے پچھلے سیزن میں پشاور زلمی کے بائولنگ اٹیک کو کافی متاثر کیا تھا جس کے باعث پشاور زلمی نے رواں سیزن میں فاسٹ بائولر کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔26 سالہ حسن علی اپنی انجری

سے صحت یاب ہونے کے بعد اب سینٹرل پنجاب کی کپتانی کررہے ہیں اور انہوں نے اپنی ٹیم کو قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہیں اپنی باؤلنگ اور کپتانی کی مہارت کے لئے بہت سراہا گیا ہے۔ وہ اس وقت قائداعظم ٹرافی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بائولرز کی فہرست میں چوتھے نمبر ہیں اور 20.06 کی اوسط سے 43 وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں ۔ پشاور کا اپنے سٹار بائولرز کو ریلیز کرنے کا فیصلہ مہنگا بھی پڑ سکتا ہے بالخصوص اگر وہ ان کی جگہ کوئی اور بہترین بائولر حاصل کرنے میں ناکام رہے ۔ دیگر پی ایس ایل فرنچائزز حسن علی کی خدمات حاصل کرکے اپنے سکواڈز کو مستحکم کرنے کے خواہاں ہوں گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے بھی لاہور قلندرز کو خیر باد کہنے کا اعلان کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close