بارش اور پہاڑوں پر برفباری، آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کہاں کہاں بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز گلگت بلتستان ،شمال مشرقی پنجاب،کشمیراوراس سے ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھاۓ رہنے کی توقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم

سرد اور خشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم کشمیر ،شمال مشرقی پنجاب ،اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلو چستان اورشمالی علاقہ جات میں شدید سردرہا۔سب سے زیادہ بارش :پنجاب: گجرات 80 ، حافظ آباد 61 ، منڈی بہاؤالدین 58 ، فیصل آباد ، جہلم 56 ، منگلا 51 ، مری 36 ، لاہور (ائرپورٹ 34 ، سٹی 08) ، گوجرانوالہ 27 ، ساہیوال 24 ، سیالکوٹ (سٹی 19 ، ائرپورٹ18) ، اسلام آباد (گولڑہ 14 ، بوکرا ، سید پور 12 ، زیرو پوائنٹ 11 ، ائرپورٹ 07) ، اوکاڑہ 19 ، بہاولنگر 14 ، چکوال 13 ، راولپنڈی (شمس آباد ، چکلالہ 09) ، قصور 08 ، نارووال 07 ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 06 ، جھنگ 02 ، جوہرآباد 01 ، کشمیر: کوٹلی 65 ، گڑھی دوپٹہ 49 ، مظفرآباد (ائرپورٹ 38 ، شہر 35) ، راولاکوٹ 32 ، خیبرپختونخوا: کاکول 26 ، بالاکوٹ 21 ، مالم جبہ 15 ، سیدو شریف 05 ، دیر (بالائی 03) ، تخت بائی 02 اور بنوں 01 ، گلگت بلتستان:استور 10 ، گوپس 04 ، اسکردو اور چلاس میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اس دوران مالم جبہ 05 اور مری 02 انچ برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: گوپس منفی 11، لہہ منفی 10 ، اسکردو، کوئٹہ ، قلات ، استور منفی 07، بگروٹ، کالام ، پاراچنار منفی 06 اوردالبندین میں منفی05 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں