سعودی عرب سمیت کن کن ممالک سے آنیوالےمسافروں کیلئے کورونا منفی رپورٹ دکھانے کی شرط ختم کر دی گئی؟ اہم خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کیا ہے اور پابندیوں میں بھی31 جنوری 2021 تک توسیع کر دی گئی ہے نوٹیفکیشن کے مطابق برطانیہ اور افریقہ سے پاکستان آنے والے مسافروں پر پابندی کا اطلاق ہو گا. برطانیہ اور ساؤتھ افریقہ میں مقیم قلیل مدتی ویزہ والے پاکستانیوں کو

سفر کرنے کی اجازت ہو گی دوہری شہریت کے حامل مسافروں نائیکوپ، پی او سی کارڈ ہولڈرز اور ورک ویزہ والے بھی پاکستان کا سفر کرسکیں گے.برطانیہ سے آنے والے مسافروں کو سفر سے72 گھنٹے قبل کووونا ٹیسٹ لازمی کروانا ہو گا پاکستان پہنچنے پر مسافروں کا فوری کوورونا ٹیسٹ کیا جائے گا رپورٹ منفی آنے کی صورت میں مسافروں کو پانچ دن قرنطینہ میں گزارنا ہوں گیے برطانیہ اور افریقہ کے سفارتکاروں اور انکی فیملیز کو پاکستان سفر کرنے کی خصوصی اجازت دی گئی. سفارتکاروں کو بھی سفر سے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی ہو گا پاکستان پہنچنے پرسفارتکاروں اور انکی فیملیز کا دوبارہ ٹیسٹ کیے جائیں گیے سفارتکاروں کو ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب مقرر کردہ ہدایت کے مطابق قرنطینہ کرنا ہو گا.سی اے اے نے اس ضمن میں مختلف ممالک کو تین کیٹگریز میں تقسیم کیا ہے کیٹگری اے میں شامل 24 ممالک سے ا ٓنے والے مسافروں کو ملک میں داخلے کے لیے کورونا ٹیسٹ سے استشنیٰ دیا گیا ہے جن ممالک سے آنے والے مسافروں کو پاکستان کا سفر کرنے سے قبل کورونا کی منفی رپورٹ لازمی دینا ہو گی ان میں متحدہ عرب امارات اور برطانیہ بھی شامل ہیں. سعودی عرب، چین، آسٹریا، قازقستان، سنگاپور، آئرلینڈ، جنوبی کوریا، ناروے، نیوزی لینڈ اور مالدیپ سمیت دیگر 14 ممالک سے آنے والے مسافروں کو پاکستان داخلے سے قبل کورونا ٹیسٹ سے مستثنیٰ قراردیا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close