حیدرآباد(این این آئی)سول ہسپتال حیدرآباد کے شعبہ اینڈوسکوپی کے سربراہ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اکرم باجوہ نے بغیر آپریشن کے 4 سالہ بچی کے پیٹ سے کیل کو نکال دیا، سول ہسپتال حیدرآباد کے انڈوسکوپی یونٹ میں سہون شریف کی رہائشی 4 سالہ بچی کنیز بنت ولی محمد کو علاجِ کی غرض سے لایا گیا گیا، ڈاکٹر اکرم
باجوہ نے فوری طور پر بچی کے پیٹ کاایکسرے کرایا جس میں نوکیلی کیل کی نشاندہی ہوئی جس کی لمبائی تقریباً سات سینٹی میٹر تھی جس کے باعث بچی تقریباً چار ہفتوں سے شدید تکلیف اور اذیت میں مبتلا تھی، ڈاکٹر اکرم باجوہ نے کمال مہارت سے کیل کو بغیر آپریشن سے اینڈوسکوپی کے ذریعے پیٹ سے نکال دیا جس کے بعد سے بچی کی حالت بہتر ہے، بچی کے کامیاب علاج پر والدین نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا، ڈاکٹر اکرم باجوہ نے کہا کہ والدین کو اپنے بچوں کا خیال رکھیں اور بچوں کو کسی بھی قسم کی تکلیف ہونے پر فوری طور پر ڈاکٹر سے معائنہ کرایا جائے تاکہ کوئی بڑا مسئلہ نہ بنے۔۔۔۔
کورونا کی دوسری لہر خطرناک، یورپی ملک کے ڈاکٹروں کی یونین نے لاک ڈائون میں توسیع کا مطالبہ کر دیا
برلن (این این آئی )جرمنی میں کورونا وبا کی شدت کے باعث ملک میں دس جنوری تک نافذ لاک ڈائون کی مدت بڑھانے کے مطالبے زور پکڑ رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن ڈاکٹروں کی یونین نے بتایاکہ صحت کے ملکی نظام پر موجودہ دبا کم کرنے کے لیے لاک ڈائون کی مدت بڑھانا ناگزیر ہے۔
جرمنی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ساڑھے بارہ ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ اس دوران دو سو چالیس افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ ملک میں اب تک مجموعی طور پر سترہ لاکھ ساٹھ ہزار افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں جب کہ چونتیس ہزار سے زائد شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں