ڈالر کی قیمت 160 روپے سے کتنی اوپر چلی گئی؟ روپے کے مقابلے میں کون سی کرنسی کی کتنی رہی؟ جانیئے

کراچی (این این آئی)مقامی کرنسی مارکیٹوں میں منگل کو بھی امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کو دباوٗ کا سامنا کرنا پڑا اور 30پیسے کے اضافے سے اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 160.50روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔فوریکس ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روزانٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید20پیسے

کے اضافے سے 160.10روپے سے بڑھ کر160.30روپے اور قیمت فروخت25پیسے کے اضافے سے 160.15روپے سے بڑھ کر160.40روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کے اضافے سے159.90روپے سے بڑھ کر160.10روپے اور قیمت فروخت30پیسے کے اضافے سے160.20روپے سے بڑھ کر160.50روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید195روپے مستحکم رہی اور قیمت فروخت196.50روپے سے بڑھ کر196.80روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈٖ کی قیمت خرید217.30روپے سے گھٹ کر216روپے اور قیمت فروخت219روپے سے گھٹ کر218روپے ہوگئی۔۔۔۔۔

خریداروں نے ہاتھ روک لیے، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی اور سونے کی قیمت میں اضافے کا رحجان جاری

کراچی(این این آئی) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے

مقابلے ڈالر کی قدر میں 60پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 166.40روپے سےکم ہو کر 165.80روپے اور قیمت فروخت166.60روپے سے کم ہو کر166روپے پر آ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں30پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 166.50روپے سے گھٹ کر166.20 روپے اور قیمت فروخت167روپے سے گھٹ کر166.70روپے پر ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50ُٰپیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 197.50ورپے سے کم ہو کر197روپے اور قیمت فروخت 199.50روپے سے کم ہو کر 199روپے ہو گئی تاہم 50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 220روپے سے بڑھ کر220.50روپے اور قیمت فروخت 222روپے سے بڑھ کر 222.50روپے ہو گئی ۔ عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں8ڈالرز کا اضافہ رہا اور فی اونس سونے کی قیمت1969ڈالرز کی سطح پر جا پہنچی۔عالمی منڈی میں سونے کے نرخوںمیں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت700روپے اضافے سے 1لاکھ17ہزار400اور دس گرام سونے کی قیمت 601روپے اضافے سے 1لاکھ652روپے روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 20روپے اضافے سے1400روپے ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں