مندر کی تعمیر کے لیے مولوی شریف سے پیسے نکلوائے جائیں، سپریم کورٹ نے حکم جاری کر دیا، پولیس اہلکاروں کو صرف معطل کرنا کافی نہیں

اسلام آباد(آئی این پی )سپریم کورٹ نے خیبر پختوخوا حکومت کو کرک میں جلائے گئے مندر کی بحالی کے اخراجات ذمہ داروں سے وصول کرنے کا حکم دے دیا۔، چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ پولیس اہلکاروں کو صرف معطل کرنا کافی نہیں، واقعے سے ملک کی بدنامی ہوئی ہے، سوشل میڈیا

پر تمام تصاویر دنیا بھر میں پھیل چکی ہیں،مندر کی تعمیر کے لیے مولوی شریف سے پیسے نکلوائے جائیں، جب تک ان لوگوں کی جیب سے پیسے نہیں نکلیں گے یہ دوبارہ یہی کام کریں گے۔ منگل کو چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کرک میں مندر جلائے جانے سے متعلق از خود نوٹس پر سماعت کی۔ آئی جی، چیف سیکریٹری اور ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا عدالت کے روبروپیش ہوئے۔ چیئرمین اقلیتی کمیشن شعیب سڈل نے عدالت کے سامنے کہا کہ خیبرپختونخوا متروکہ وقف املاک نے مندر کی جگہ کا تحفظ نہیں کیا، واقعے سے پوری ملک کی بدنامی ہوئی، سمادھی کے ادرگرد کا علاقہ متروکہ وقف املاک کو اپنی تحویل میں لینا چاہیے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے آئی جی خیبر پختونخوا سے استفسار کیا کہ حملہ آور ہر چیز کو تباہ کرتے رہے، سمادھی کو آگ لگا دی گئی، پولیس چوکی قریب ہونے کے باوجود واقعہ کیسے ہوگیا؟ایجنسیاں کیا کر رہی تھیں جب اتنے لوگ جمع ہوئے؟ ، جس پر آئی جی خیبر پختونخوا نے کہا کہ آئی ایس پی اور ڈی ایس پی سمیت ڈیوٹی پرمامور 92 اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے، غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ ہوگا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پولیس کا کام قانون نافذ کرنا ہے، پولیس نے ہجوم کو اندر جانے کی اجازت کیسے دی، پولیس اہلکاروں کو صرف معطل

کرنا کافی نہیں، انھیں تنخواہ ملتی رہے گی، واقعے سے ملک کی بدنامی ہوئی، سوشل میڈیا پر تمام تصاویر دنیا بھر میں پھیل گئیں۔ مولوی شریف نے یہ سب کرایا ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ مولوی شریف کو گرفتار کرلیا ہے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ مولوی شریف تو عدالت سے ضمانت پر باہر آجائے گا۔ پاکستان ہندو کانسل کے سرپرست اور رکن قومی اسمبلی رمیش کمار وانکوانی نے عدالت کو بتایا کہ سمادھی پر ہمارے دو بڑے میلے لگتے ہیں،ایک ماہ میں سمادھی پر تقریبا 400 لوگ آتے ہیں، مولوی شریف 1997 میں بھی سمادھی کو توڑا تھا، عدالتی حکم کے باوجود متروکہ املاک نے سمادھی کو بحال نہیں کیا تھا، ہندو کونسل نے 4 کروڑ دے کر سمادھی کو بحال کیا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ متروکہ املاک کے پاس اپنی بڑی بلڈنگز بنانے کا پیسہ تو ہے لیکن اپنے اصل کام کے لیے پیسہ نہیں۔ چیف جسٹس نے چیف سیکریٹری سے مکالمے کے دوران حکم دیا کہ جن لوگوں نے مندر کو جلایا ان سے پیسے ریکور کریں، جب تک ان لوگوں کی جیب سے پیسے نہیں نکلیں گے یہ دوبارہ یہی کام کریں گے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ سمادھی پر 100 پولیس اہلکاروں کی نئی نفری تعینات کردی ہے، ہندو سمادھی کو دوبارہ بحال کریں گے، فوری طور پر سمادھی کی بحالی حکومتی اخراجات سے کی جائے گی، بعد میں ذمہ داروں سے بحالی کی رقم وصول کریں

مندر کی تعمیر کے لیے مولوی شریف سے پیسے نکلوائے جائیں

گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close