خبردار، ہوشیار، امریکی فرم ماڈرنا کی تیار کردہ ویکسین سے بعض افراد پر سائیڈ ایفیکٹ سامنے آ گئے

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کی دوا ساز فرم ماڈرنا کی تیار کردہ کووِڈ-19 کی ویکسین سے بعض افراد میں ضمنی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں اور ان کے چہروں پر داغ،دھبے پڑ سکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کی خوراک اور ادویہ کی وفاقی انتظامیہ نے ماڈرنا کی ویکسین سے متعلق یہ انتباہ جاری کیا ۔امریکا

کے پلاسٹک سرجن ڈاکٹر عامرکرم نے سان ڈیاگو میں این بی سی 7 چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین کے ٹرائل کے شرکا میں سے بعض کے چہروں پر دھبے ضمنی اثرات کے طور پر ظاہر ہوئے ۔انھوں نے بتایا کہ ماڈرنا کی ویکسین کی 30 ہزار افراد پر آزمائشی جانچ کی گئی ہے۔ان میں سے تین افراد میں ضمنی منفی اثرات ظاہر ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان میں سے ایک شخص نے ویکسین لگوانے سے دو ہفتے قبل پلاسٹرزچڑھائی تھی اور ایک نے چھے ماہ قبل چہرے پر پلاسٹرز چڑھائی تھی۔ڈاکٹرکرم نے وضاحت کی کہ جب ایک شخص کو ویکسین لگائی جاتی ہے تو اس کا مدافعتی نظام مضبوط ہوجاتا ہے۔مدافعتی نظام جسم کے ان حصوں کو متاثر کرسکتا ہے جنھیں پلاسٹر سے پر کیا گیا ہے اور وہاں سے سخت ارتعاشی ردعمل ظاہرہوسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ممکنہ ضمنی اثرات کی وجہ سے لوگوں کو ویکسین لگوانے سے پرہیز نہیں کرنا چاہیے۔جن افراد میں ضمنی اثرات ظاہر ہوئے ہیں،ان کا علاج کردیا گیا ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ متاثرین میں صرف داغ دھبے ظاہر ہوئے تھے۔تاہم انھوں نے تجویز کیا ہے کہ اگر کسی فرد میں شدید ردعمل ظاہر ہو تواس کو فورا معالج سے رجوع کرنا چاہیے۔۔۔۔۔ ہر 14 دن بعد کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہو گا، ملازمین کیلئے نئی ہدایات جاری کر دی گئیں ابوظبی(پی این آئی) دُنیا بھر میں کورونا وائرس کی نئی قسم کا

انکشاف ہونے کے بعد ایک بار پھر خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ یو اے ای میں بھی یورپ سے آنے والے کچھ مریضوں میں اس نئے وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ اسی خطرے کے پیش نظر اماراتی ریاست ابوظبی میں تمام کاروباری مراکز کے ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا گیا ہے۔ابوظبی حکام کے مطابق ریاست میں تمام دکانوں، ریسٹورنٹس اور کاروباری مراکز کے ملازمین کا ہر 14 دن بعد کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہو گا۔ ابوظبی ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈویلپمنٹ (ADDED)کی جانب تمام کاروباری مراکز کے مالکان پر اہم پابندی عائد کر دی ہے جس کے تحت انہیں ہر 14 دن بعد اپنے تمام ملازمین کا کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہو گا۔تمام مالکان اپنے ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کروانے کا خرچہ خود ہی برداشت کریں گے۔اکنامک ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اعلان کیا گیا کہ جاری کردہ سرکلر کے مطابق 10 جنوری 2021ء کے بعد سے تمام کاروباری مراکز کے مالکان اپنے تمام ملازمین کو ہر 14روز کے بعد کورونا ٹیسٹ کروانے کے پابند ہوں گے۔ کورونا ٹیسٹ سے متعلق اس پابندی کا اطلاق ریسٹورنٹس، کیفیز، سپرمارکیٹس، جنرل سٹورز، بیکریوں، گوشت، پھلوں و سبزیوں کی دکانوں، شاپنگ مالز اور دیگر کمرشل سنٹرز پرہوگا۔ADDED کے مطابق جن ملازمین نے کورونا کی ویکسین لگوالی ہے ،ان کے لیے ہر

دو ہفتے بعد کورونا ٹیسٹ کروانے کی یہ پابندی عائد نہیں ہوگی۔ صرف انہی ملازمین کا چودہ روز بعد کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہو گا ، جنہوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی۔ کورونا کی یہ ویکسین تمام طبی مراکز پر مفت دستیاب ہے جسے اب تک ہزاروں افراد لگوا کر خوداس موذی وبا سے محفوظ بنا چکے ہیں۔یہ ہدایات ابوظبی میں کورونا کے پھیلاؤ کو موثر انداز سے روکنے کی خاطر جاری کی گئی ہیں تاکہ ریاست میں مقیم

افراد کے لیے ایک صحت مند اور محفوظ ماحول تشکیل پا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close