مقبوضہ علاقے میں ہمیں برداشت نہیں کیا جا رہا، مقبوضہ کشمیر میں بیاہی گئی آزاد کشمیر کی خواتین نے وطن واپسی کا مطالبہ کر دیا

سرینگر (این این آئی)غیرقانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بیاہی گئی آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی خواتین نے پیر کو اپنے وطن واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ مقبوضہ جموںو کشمیر ان کے لئے محفوظ جگہ نہیں ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگر میں ایک نیوز کانفرنس سے

خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیرکی خواتین نے کہاکہ ہم بھارتی حکومت سے مطالبہ کرتی ہیں کہ ہمیں اپنے پیاروں سے ملنے کے لئے گھر واپس جانے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت نے ہمیں شہری تسلیم کرنے سے انکارکیا ہے اوریہ بات سمجھ نہیں آتی کہ حکام ہمیں اپنے آبائی علاقوں میں جانے سے کیوں روک رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم نے تمام دروازے کھٹکھٹائے لیکن معلوم نہیں کہ ہماری آوازکیوں نہیں سنی جارہی۔انہوںنے کہاکہ جب حال ہی میں آزاد جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سومیہ صدف نے انتخابات میں حصہ لیا تو اسے ایسا کرنے کی اجازت دی گئی لیکن جب ہم نے اپنے حقوق کی آواز اٹھائی تو بھارتی حکومت نے فوراً اس مخصوص نشست پر گنتی روک دی جہاں وہ انتخاب لڑ رہی تھی۔آزادجموںوکشمیر سے تعلق رکھنے والی خواتین میں سے ایک بشرا نے پوچھا کہ جب اس نے کوئی غلط کام کیا تھا تو اس کے کاغذات نامزدگی کیوں منظور کیے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم انصاف چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہاں کی حکومت ہمیں آزاد کشمیر واپس بھیج دے کیونکہ ہمیں یہاں کا شہری نہیں سمجھا جا رہا ہے۔پریس کانفرنس میں موجود دیگر خواتین نے بھی ان کو درپیش مشکلات کا اظہار اور ان کی وطن واپسی کے لئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close