استنبول (پی این آئی)ڈرامہ ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انگین آلتان نے پاکستان کی نجی فرم سے معاہدہ اور پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا۔ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انگین آلتان نے گزشتہ دنوں پاکستان کی ایک فرم سے معاہدہ کیا تھا اور اس فرم کے برانڈ ایمبیسڈر بنے تھے۔ تاہم اب انہوں نے اس معاہدے سےدستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔
ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق انگین آلتان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی نجی فرم سے کیے گئے معاہدے سے دستبردار ہوگیا ہوں اور اب پاکستان کا دورہ بھی نہیں کروں گا۔ انہو ں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا چاہتاہوں اور جلد ہی نئی تاریخ کا تعین کرنے کے بعد پاکستان کا دورہ کروں گا۔انگین آلتان کا اپنے بیان میں کہنا تھاکہ پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے سے دکھ پہنچا ہے کیونکہ پاکستان کی عوام کی جانب سے چاہے جانے سے آگاہ ہوں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جلد ہی پاکستان کا دورہ کرکے پاکستان کے عوام کی محبت کا قرضہ چکاؤں گا۔خیال رہے کہ اداکار نے نجی فرم سے معاہدہ منسوخ کرنے کی وجوہات ابھی نہیں بتائی ہیں تاہم بعد میں وضاحتی بیان جاری کرنے کا کہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ شہرہ ا?فاق ترک ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترکش اداکار انگین ا?لتان لاہور کے مختصردورے پر ا?ئے تھے جہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران انگین ا?لتان نے پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں