عمرکوٹ (سید فرقان ہاشمی) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ نےکہا ہےکہ پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے پی ڈی ایم کی گاڑی کا ٹائر پنکچر ہوچکا ہے پیپلزپارٹی نے عملاً پی ڈی ایم کی تحریک سے اپنی راہیں جدا کرلی ہے حلیم عادل شیخ نے عمر کوٹ کی تحصیل کنری میں رات گے
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ الیکشن ہوکر رہے گئے پاکستان میں حقیقی تبدیلی سینٹ الیکشن کےبعد آئے گی سینٹ الیکشن میں تحریک انصاف اکثریت حاصل کرکے سینٹ میں بھرپور مثبت قانون سازی کی جائے گی عوام کو ریلیف دیاجائے گا وزیراعظم عمران اپنے پانچ سال پورا کرینگےحلیم عادل شیخ نےکہا کہ سینٹ الیکشن ہوکررہےگے چاہیے پوری پی ڈی ایم استعفیٰ دےدیں سینٹ الیکشن رکےگے نہیں کوئی آئینی بحران پیدا نہیں ہوگا حلیم عادل شیخ نے کہا یہ ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گئے پیپلزپارٹی ،ن لیگ بھی سینٹ الیکشن میں بھی حصہ لےگی حلیم عادل شیخ نے میڈیا کےمختلف سوالات کےجواب دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے وزراء نے سندھ میں ہمارے کارکنوں کےساتھ جو انتقامی کاروائیاں کررہی ہے اس کا حساب دینا ہوگا یہاں بھی اور قدرت کے پاس بھی ہوگا حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنی لوٹ مار کرپشن بچانے کےلیے سب کچھ کررہی ہے مگر احتساب کا عمل جاری رہے گا احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا تحریک انصاف کرپشن کےخاتمے لوٹ مار کا حساب احتساب کےلیے حکومت میں آئی ہے انہوں نے کہاکہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی ہوا نکل چکی ہےسندھ میں پیپلز پارٹی کمزور ہوچکی ہے سندھ کےقوم پرستوں سے پیپلز پارٹی کا رابطہ کرنا یہ ثابت کرتا ہے مردم شماری کےحوالے سے ایک سوال کے جواب میں حلیم عادل
شیخ کا کہناتھا کہ فوری طور پر مردم شماری کرانا ممکن نہیں ہے اس کےلیے اربوں روپےکی ضرورت ہےجوکہ ملکی معیشت برداشت نہیں کرسکتی ہےاس مسئلے کےحل کےلیے ایم کیوایم کےوفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کردی گی ہے حلیم عادل شیخ کا کہناتھا کہ ملک کی ترقی خوشحالی کا سفر جاری رہے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں