آئندہ چوبیس گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز اسلام آباد،بالائی و وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان،کشمیراورملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ جنوبی پنجاب میں چند مقامات پرصبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر

علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم کشمیر ،شمال مشرقی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلو چستان اورشمالی علاقہ جات میں شدید سردرہا۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):کشمیر: اننت ناگ 19 ، جموں (سٹی 12، ائیرپورٹ 11)، ہجیرہ 09،سری نگر(سٹی 06 ، ائیرپورٹ 03) ،گڑھی دوپٹہ ، کوٹلی 05، چکوٹھی 04 ،مظفرآباد( سٹی ، ائیر پورٹ 03)، برنالہ 03 ،راولاکوٹ01، پنجاب: نارووال 09 ، سیالکوٹ (ائیرپورٹ 08، شہر02 )،گوجرانوالہ 06، حافظ آباد،مری05، منڈی بہاؤالدین 01، خیبرپختونخوا: بالا کوٹ 03، کاکول 01، گلگت بلتستان : استور میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: اسکردو منفی13،لہہ، گوپس، استور منفی 12، زیارت منفی 10 ، ہنزہ، قلات منفی 09، کوئٹہ ، کالام ،بگروٹ منفی 08 ، گلگت منفی 07 ، ژوب ،دالبندین منفی 06،پاراچنارمنفی 05اوردیرمیں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطا بق اتوار (شام ) سے منگل کے دوران 2021کی پہلی بارش اور برفباری کا امکان ۔ اتوارکو مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گااور پیر کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں پھیل جائےگا۔ جس کے باعث اتوارسے منگل کے دوران کشمیر، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، گجرات، سیالکوٹ ، نارووال، گوجرانوالہ،حافظ آباد، لاہور، شیخو پورہ اور قصورمیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی۔اس دوران کشمیر، راولپنڈی،جہلم،گجرات،منڈی بہاؤ الدین،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،نارووال اورحافظ آبادمیں موسلادھار بارش کی بھی توقع پیر اور منگل کوگلگت بلتستان ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، بونیر ، کوہستان ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، کوہاٹ ، پشاور اور کرم میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع۔اس دوران میانوالی،خوشاب، جھنگ ، ساہیوال ، اوکاڑہ ، ٹی ٹی سنگھ ، فیصل آباد اور سرگودھا میں بھی بارش کا امکان

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close