شہریوں کے اربوں روپے ڈوبنے کا خدشہ، وہ سرمایہ کاری کرنیوالی کمپنی جنہیں غیر قانونی قرار دیدیا گیا

پشاور(پی این آئی) پشاور سمیت ملک بھر میں پرکشش منافع دینے کے عوض شہریوں سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے والی 51کمپنیوں کو غیر قانونی قراردیدیاہے سیکورٹی اینڈ ایکس چینج کمپنی آف پاکستان نے پشاور کے 4کمپنیوں کی تفصیلات بھی جاری کردی ہے ان کمپنیوں کی تفصیلات خیبرپختونخوا حکومت کو

بھی ارسال کردی ہے مذکورہ کمپنیوں کے حوالے سے نہ صرف شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ان میں سرمایہ کاری نہ کرے مذکورہ 51کمپنیوں میں پشاور ،کراچی ، اسلام آباد ، لاہور کی کئی معروف گروپ اور کمپنیاں شامل ہیں دو ہفتے قبل صوبائی دارلحکومت پشاور میںکام کرنے والی ایک کمپنی نے شہریوں سے آن لائن سرمایہ کاری کے نام پرساڑھے پانچ ارب روپے بٹورکر منظر عام سے غائب ہو گئی اس حوالے سے متاثرین سے ایف آئی اے سے بھی رابطہ کیاہے جس پر سیکورٹی ایکس چنیج کمپنی آف پاکستان کی جانب سے 51کمپنیوںکو مشکوک قراردیا ہے ایف بی آر اوردیگر اداروں میں خود کو رجسٹرڈ اور لائسنس یافتہ ظاہر کرکے پرکشش منافع پر لیزنگ ، فنانس ،مارکیٹنگ ،ملٹی لیول مارکیٹنگ ، جعلی پوسٹروںکے ذریعے شہریوں سے بڑے پیمانے پر اپنے کاروبار میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ان کمپنیوں میں بعض کمپنیاں جو کہ شہریوں کو پرکشش منافع پر سرمایہ کاری کی پیشکش کر رہی ہے مذکورہ کمپنیوں کو شہریوں سے لین دین قوانین کے تحت غیر قانونی قرار دیا گیاہے جن میں پشاور کی چار بڑی کمپنیاں بھی شامل ہیں ذرائع کے مطابق ان کمپنیوں میں اکثر مختلف قسم کے کاروبار بشمول آئل ،مرغیوںکے فارم ، بروکر یج ، سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری ، آن لائن بٹ کوائنز کرنسی میں سرمایہ کاری سمیت دیگرنوعیت کے کاروبار پر سرمایہ کاری پر حیرت انگیز اورپرکشش 10سے 20فیصد منافع کا لالچ دیکر شہریوںکو گھربیٹھے رقم کا کہہ کر اربوں روپے بٹور رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں