کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، مزید آٹھ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی)پنجاب میں کوروناکےبڑھتےہوئےکیسز کےپیش نظر لاہور کےمزید آٹھ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذکردیا گیا ہے جبکہ گوجرانوالہ اور ملتان کے چند علاقوں میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش

نظرلاہورزیادہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والوں علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے، لاہور کےآٹھ جبکہ گوجرانوالہ اور ملتان کے مزید ایک ،ایک علاقے میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا یا گیا ہے۔لاہور میں جرنلسٹ ہاؤسنگ سوسائٹی بلاک ڈی کے گھر نمبر301سے310تک،عثمان گلی جناح پارک ہربنس پورہ،شاہرہ امام حسین گلبرگ میں 141 ای ون سے 27 ای ون اور 18 ای ون سے 37 ای ون جبکہ 20 سی ٹو سے 50 سی ٹو مین غالب روڈ تک کے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) عثمان کے مطابق نشتر ٹاؤن میں گھر نمبر چونسٹھ سے 74Dاورسیزبلاک،پاکستان فاؤنڈیشن سوسائٹی، 218F سے 230ایف ڈی ایچ اے رہبر اور482ایم ون سے494ایم ون لیک سٹی اور گلی احمد معراج مین جی ٹی روڈ سنگھ پورہ کے علاقوں کو بھی بند کر دیا گیا۔لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز،ریسٹورنٹ،دفاتر(نجی اور سرکاری)بند رہیں گے۔ علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی،انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی تاہم تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور،لیبارٹریاں،کولیکشن پوائنٹس،ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ ملک شاپس،چکن اور گوشت/مچھلی کی شاپس اور بیکریاں صبح 7سے شام 7بجے تک کھلی رہیں گی۔ گروسری سٹورز،جنرل سٹورز،آٹا چکیاں،فروٹ،سبزی کی دوکانیں، تندور اور پیڑول پمپس 9بجے سے شام 7بجے کھل سکیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close