بولی وڈ میں تہلکہ، دھوم 4 میں دپیکا پاڈوکون ولن کے روپ میں دکھائی دینگی

ممبئی (آن لائن ) بولی ووڈ کامیاب سیریز فلموں میں سے ایک دھوم کے چوتھے سیکوئل میں اب دپیکا پڈوکون ولن کے روپ میں دکھائی دیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپیکا پاڈو کون ممکنہ طور پر یش راج فلمز کی دھوم سیریز کے چوتھے سیکوئل میں دکھائی دیں گی۔ واضح رہے کہ پہلی فلم میں ایشا دیول، دوسری فلم میں

ایشوریا رائے جبکہ تیسری فلم میں کترینہ کیف ولن کے ساتھ معاون کردار میں دکھائی دے چکی ہیں۔ تاہم اب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے روایتی طور پر مردوں کے لیڈ ولن کردار اب کسی خاتون اداکارہ کو دیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ مرکزی ولن میں اس سیریز میں بالترتیب جان ابراہم، ہرتھک روشن اور عامر خان نظر آئے تھے۔ ان تمام اداکاروں کی پرفارمنس کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔خیال رہے کہ مذکورہ سیکوئل میں ابھیشیک بچن ہیرو کے روپ میں دکھائی دیے اور یہ فلمیں ان کے کیریئر کی بہترین فلمیں بھی ثابت ہوئی ہیں، تاہم مداحوں کی جانب سے ان فلمز میں سب سے زیادہ ولن کے کردار کو ہی پسند کیا جاتا رہا ہے۔دیپیکا کے مذکورہ پروجیکٹ سے متعلق ابھی تصدیق بھی نہیں ہوسکی ہے کیونکہ وہ اس وقت شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔۔۔۔۔۔ خوبصورت بیوی وہ ہے جو آپ کو جنت کے قریب لائے، مفتی انس نے کامیاب زندگی کا راز فاش کر دیا کراچی (این این آئی) سابق بھارتی اداکارہ ثناء خان کے شوہر مفتی انس نے کہا ہے کہ خوبصورت بیوی وہ ہے جو آپ کو جنت کے قریب لائے۔سابق بالی ووڈ اداکارہ ثناء خان کے شوہر مفتی انس نے انسٹاگرام پر اہلیہ کے ہمراہ اپنی شادی کے دن کی ایک دلکش تصویر شیئر کی ہے۔تصویر میں ثناء خان سْرخ رنگ کے عروسی لباس میں ملبوس ہیں اور اْن کے

شوہر نے سفید لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ تصویر میں اس جوڑی کے چہرے نظر نہیں آرہے۔مفتی انس نے تصویر کے کیپشن میں ایک اچھی بیوی کی تعریف بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ’سب سے خوبصورت بیوی وہ نہیں جو آپ کے مطابق ہو بلکہ خوبصورت بیوی تو وہ ہے جو آپ کو جنت کے قریب لائے۔اْنہوں نے کہا کہ ’ثناء خان جیسی بیوی عطا کرکے اللہ تعالیٰ نے میرے لئے بڑے ہی کرم کا فیصلہ کیا ہے‘۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close