پیر اور منگل کو موسلادھار بارش کے باعث کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، ملک کے مختلف اضلاع میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان، محکمہ موسمیات

اسلام آباد(این این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف اضلاع میں پیر سے بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کو مغربی ہواوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گا، اور ہواں کا سلسلہ پیر کے روز ملک کے

بیشتر بالائی علاقوں میں پھیل جائے گا، جس کے بعد پیر اور منگل کے دوران 2021 کی پہلی بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے منگل کے دوران کشمیر، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، اس دوران گجرات، سیالکوٹ ، نارووال، گوجرانوالہ،حافظ آباد، لاہور، شیخو پورہ اور قصورمیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی ہے، کشمیر، راولپنڈی، جہلم، گجرات، منڈی بہا الدین، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور حافظ آباد میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ پیر اور منگل کوگلگت بلتستان، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہاٹ، پشاور اور کرم میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے، اس دوران میانوالی،خوشاب، جھنگ ، ساہیوال ، اوکاڑہ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، فیصل آباد اور سرگودھا میں بھی بارش کا امکان ہے۔ جب کہ پیر اور منگل کو موسلادھار بارش کے باعث کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔۔۔۔ اتوار سے منگل تک بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی لاہور(پی این آئی)پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور اور اس کے مضافات میں دھند کے باعث سردی کی شدت برقرار ہے ،محکمہ موسمیات نےاتوار سے منگل تک وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات

کاکہناہے کہ بارش کے باعث وقتی طورپردھند میں کمی واقع ہو گی لیکن دھند پڑنے کا سلسلہ رواں ماہ کے آخرتک جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات کامزید کہنا ہے کہ آج لاہورکا کم سے کم درجہ حرارت2 ڈگری ریکارڈ کیاگیاجبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت16 ڈگری سینٹی گریڈتک جانے کاامکان ہے،موسم کا حال بتانے والے ادارے کا کہناہے کہ آج دن بھر مطلع ابرآلود رہے گا،آج شہر میں 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواچل رہی ہے اورہوا میں کمی کاتناسب100 فیصد ریکارڈکیاگیاہے۔ادھر کراچی میں بھی سردی کی لہربرقرارہے جبکہ مطلع ابرآلودہے،روشنیوں کے شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 6 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا،موجودہ درجہ حرارت11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا،محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہوا کی رفتار11 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 سے 23 تک جانے کاامکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 27 فیصدہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں