اسلام آباد کو ناجائز قبضہ چھڑانے کیلئے جائز جدوجہد کر رہے ہیں، ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، مولانا فضل الرحمان نے واضح کر دیا

ملتان (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسلام آباد کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے، ناجائز قبضہ چھڑانے کے لیے جائز جدوجہد کر رہے ہیں،پی ڈی ایم کی تمام پارٹیاں اپنے موقف پر قائم اور متفق ہیں، ہمارے موقف

میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، پالیسی میں تبدیلی کو بڑھا چڑھا کر پیش کر دیا جاتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تمام پارٹیاں اپنے موقف پر قائم اور متفق ہیں، ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، پالیسی میں تبدیلی کو بڑھا چڑھا کر پیش کر دیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ استعفوں کا مرحلہ باقی ہے، استعفے پارٹی قیادت کے پاس جمع ہو چکے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسلام آباد کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے، ہم اسلام آباد سے ناجائز قبضہ چھڑانے کے لیے جائز جدوجہد کر رہے ہیں۔بہاول پور ریلی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر سربراہ پی ڈی ایم نے کہاکہ رکاوٹیں پہلے بھی توڑیں اب بھی توڑیں گے، عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں، عوامی مینڈیٹ پر آنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کی جانب سے ہمیشہ وہ سوالات کیے جاتے جس سے عوام میں مایوسی پیدا ہوتی ہو۔میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ یہ کیسا میڈیا ہے جو کہتا ہے ہم عوام کی آواز ہے، آپ کبھی عوام کی آواز نہیں بنتے بلکہ وہی بات کرتے ہیں جس سے عوام میں مایوسی ہو۔شیخ رشید سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ انہیں چھوڑیں، پی ڈی ایم مضبوط اور پرعزم ہے، ہمارے مقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہے، اگر کسی معاملے میں کوئی حکمت عملی تبدیل ہوتی ہے تو ایسے دکھایا جاتا ہے جیسے ہم نے موقف تبدیل کرلیا۔انہوں نے

استعفوں کے معاملے پر کہا کہ استعفوں کا مرحلہ ابھی باقی ہے، تمام پارٹی کی قیادت کے پاس استعفے جمع ہوچکے ہیں،31جنوری تک استعفیٰ دینے کی مہلت کا وقت ہے۔صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کہ اگر عمران خان استعفیٰ نہیں دیتے تو آپ کی کیا حکمت عملی ہوگی، جس پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اس کے بعد ہم نے بیٹھنا ہے، لانگ مارچ اور استعفے دینے سے متعلق حکمت عملی طے کرنی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں