سیاست کی رت بدل رہی ہے؟ شیخ رشید نے مذاکرات کیلئے حکومت کی آمادگی کی خبر دیدی

لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کااتحاداسمبلیوں سے استعفے نہیں دے گا اورآئندہ سینیٹ اورضمنی انتخابات میں حصہ لے گا،پاکستان تحریک انصاف آئندہ سینیٹ انتخابات میں زیادہ نشستیں حاصل کرے گی۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان

اپنے اصولوں پرسمجھوتہ نہیں کریں گے کیونکہ ان کی حکومت لٹیروں اورمفروروں کے بلاامتیازاحتساب کامینڈیٹ لے کر برسراقتدارآئی۔انہوں نے کہاکہ سیاست میں خوش اسلوبی کے ساتھ مسائل کے حل کے لئے مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں اورحکومت حزب اختلاف کے ساتھ این آراوکے سواتمام قومی معاملات پرپارلیمنٹ میں مذاکرات کے لئے تیارہے۔ایک سوال کے جواب میں وزیرداخلہ نے کہاکہ حزب اختلاف کی قیادت نے اگراسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیاتوحکومت قانون کے تحت ان سے نمٹے گی۔۔۔۔ امریکی دوشیزہ سے دوستی پاکستانی شہری کو مہنگی پڑ گئی نوجوان 27 لاکھ روپے سے ہاتھ دھو بیٹھا اسلام آباد(پی این آئی )فیس بک کی دوستی ، لاہور کے رہائشی کو 27لاکھ روپے کا چونا لگا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے رہائشی ندیم نامی شخص کو ایک امریکی خاتون روز ہیلن نے فرینڈ ریکوسٹ بھیجی جسے اس نے فوری قبول کیا، کچھ دن اجنبیوں کی طرح باتیں کرنے کے بعد دونوں میں گہری دوستی ہو گئی ، معاملہ میں میں نیا رخ اس وقت آیا جب امریکی خاتون نے لاہور کےرہائشی ندیم کو اپنے شوہر کے سرطان کے باعث مرنے اور اور انشورنس میں ملنے والی رقم کے بارے میں بتایا ۔ نجی ٹی وی سماء کی رپورٹ کے مطابق خاتون نے لڑکے کو بتایا کہ وہ 47 لاکھ ڈالر میں سے 20 لاکھ ڈالر اسے ایک پارسل کے ذریعے

بھجوارہی ہے وہ وصول کرلے۔اس کے بعد ندیم کو آمنہ عزیز نامی ایک خاتون کا فون آیا جس نے خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کرکے کہا کہ ڈالرز سے بھرا ایک پارسل اس کے لیے آیا ہے لہٰذا وہ رقم کے حصول کی خاطر ایک لاکھ 23 ہزار روپے ادا کرے ورنہ اسے اس معاملے پر پکڑ لیا جائے گا۔ اس پر ندیم نے وہ پیسے پہنچا دیئے تاہم اس کے بعد اس سے کبھی اقوام متحدہ کے محکمہ انسداد دہشت گردی کو جرمانہ بھرنے توکبھی ڈلیوری چارچز کے بہانے سے لوٹا گیا اور پھر اسے بتایا گیا کہ کچھ مسائل کے باعث پارسل واپس چلا گیا ہے۔اس کے بعد اسی دوست نے دوبارہ رابطہ کیا اور کہا فکر مت کرو وہ پیسے دوبارہ بھجوادے گی تاہم اس کے بعد ندیم سے آئی ایم کو پیسے بھرنے کے نام پر بھی کثیر رقم بٹوری گئی۔ لاہور کے رہائشی ندیم نے اپنے ہونے والے نقصان کے بارے میں بتایا کہ پارسل کو وصول کرنے کیلئے اب تک میں 27لاکھ روپے خرچ کر چکا ہوں ،میری حکومت وقت سے اپیل ہے کہ میرے ساتھ دھوکہ کرنے والے کو بے نقاب کیا جائے اور سخت سے سخت سزا دی جائے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں