کورونا وائرس کا پھیلائو، وزیراعظم عمران خان کو ملک بھر میں لاک ڈائون کی تجویز دینے والی شخصیت سامنے آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)سابق مشیر صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نےعالمی موذی مرض کورونا وائرس کےحوالےسےگفتگو کرتےہوئےکہاہےکہ وزیراعظم عمران خان کو پاکستان میں لاک ڈاؤن لگانے کی تجویزمیں نے دی تھی۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے آرٹس کونسل میں خطاب کرتے

ہوئےکہا کہ وزارت چھوڑنے کےبعد امکان تھا کہ ملک سے باہر چلاجاتالیکن پاکستان میں مسائل دیکھے تو بیرون ملک جانے کا حوصلہ ختم ہوگیا۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ مارچ میں وزیراعظم کو پابندیاں سخت کرنے کا مشورہ دیاتھا، مجھےوزیراعظم نے ذاتی طور پر عالمی ادارہ صحت سے بلایا تھا۔واضح رہے کہ ظفر مرزا کورونا کی پہلی لہر کے دوران وزیراعظم عمران خان کے مشیر صحت تھےتاہم کچھ عرصہ قبل اُن سے استعفی لے لیا گیا تھا۔ صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، مریضوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ39ہزار341سے بڑھ گئی ہے،انہوں نے کہا کہ پندرہ ہزار پانچ سو بیاسی افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں، ایک روز میں کورونا کے سات سو تنتیس مثبت کیسز سامنے آئے جبکہ کورونا سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تنتالیس افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں ایکٹو کیسوں کی مجموعی تعداد گیارہ ہزار ایک سو تیرہ ہوگئی جبکہ کورونا سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد چار ہزار پچاسی سے بڑھ گئی ہے، پنجاب میں چوبیس لاکھ بہتر ہزار آٹھ سو بانوے سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں،کورونا کے مستقل خاتمے کے لئے سرگرم عمل ہیں۔ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام کے بھرپور تعاون کے بغیر کورونا سے نجات مشکل امر ہے،ماسک، سماجی فاصلہ اور احتیاط نہ صرف بیماری بلکہ مالی دشواریوں سے بھی بچا سکتی ہے ، 2021ء کورونا کے خاتمے اور خوش خبریوں کا سال ثابت ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close