مصباح الحق کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ، نیا ہیڈکوچ کون ہو گا؟ حیران کن خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) مصباح الحق سے چیف سلیکٹر کے بعد ہیڈ کوچ کا عہدہ بھی واپس لینے کی تیاریاں۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کی مسلسل مایوس کن کارکردگی کے بعد ٹیم کا پیڈ کوچ تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔کچھ عرصہ قبل مصباح الحق سے چیف

سلیکٹر کا عہدہ واپس لے لیا گیا تھا، جبکہ اب ان سے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ بھی واپس لے لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم سیریز کے نتائج کچھ بھی ہوں قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ تبدیل کر دیا جائے گا، نیا کوچ ایک غیر ملکی ہو گا۔ جبکہ سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں کے مطابق قومی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کیلئے سابق جنوبی افریقی کرکٹر گیری کرسٹن اور سابق زمبابوین کرکٹر اینڈی فلاور کے نام شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے تاحال پی سی بی کی جانب سےکوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ پاکستان کا بہترین کرکٹر کون ہے؟ پی سی بی نے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی سی بی ایوارڈز 2020 کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے، ایوارڈز جیتنے والےکھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کل(جمعہ کو) کیا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق بابراعظم، محمد حفیظ اور شاہین شاہ آفریدی تین مختلف کیٹیگریز میں شارٹ لسٹ ہوئے ہیں، وائٹ بال کرکٹر آف دی ائیر کیلئے بابر اعظم، حارث رؤف، محمد حفیظ اور شاہین شاہ آفریدی، ٹیسٹ کرکٹر آف دی ائیر کیلئے بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی اور شان مسعود جبکہ سال کا سب سے قابل قدر کرکٹر ایوارڈ کیلئے بابر اعظم، محمد حفیظ، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔فواد عالم کی نیوزی لینڈ کیخلاف اور شان مسعود کی انگلینڈ کیخلاف سنچری، نسیم شاہ کی بنگلادیش کیخلاف تباہ کن بولنگ اور حفیظ کی انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میں 86 رنز کی اننگز کو سال کی بہترین انفرادی کارکردگی کیلئے نامزد کیا گیا ہے،پی سی بی نے ویمن ایمرجنگ کرکٹر آف دی ائیر، مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ائیر، مینز ایمرجنگ انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ائیر، ویمن کرکٹر آف دی ائیر اور ڈومیسٹک کرکٹر آف دی ائیر کی نامزدگیوں کا بھی اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں