مسلم لیگ ن آزادکشمیر نے مریم نواز کو کشمیر ہاؤس میں بلا کر کشمیریوں کی توہین کی، ریحانہ خان

مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس شعبہ خواتین کی چیئرپرسن ریحانہ خان نے کہاکہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر نے مریم نواز کو کشمیر ہاؤس میں بلا کر کشمیریوں کی توہین کی ہے۔ مریم نواز کے تابع داروں نے مریم نواز کی بوٹ پالش کی مگر جلسے میں اپنے ہی کارکنوں کی تذلیل کی جس کی میں پرزور

مذمت کرتی ہوں اور ان کارکنوں کو چاہیے کہ وہ ریاستی جماعت میں شامل ہو جائیں جہاں کارکنوں کو عزت دی جاتی ہے۔ سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے اپنے دور اقتدار میں آزاد کشمیر کے تین سے چار دورے کیے مگرانہوں نے یہ گوارہ نہیں کیا کہ وہ حریت قیادت سے ملتے، مہاجرین جموں وکشمیر سے ملاقاتیں کرتے، کشمیریوں کی حالت زار دیکھتے مگرانہوں نے مودی کو خوش رکھنے کے لیے ایسا نہیں کیا۔ان خیالات کااظہا ر انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں اس وقت مقبوضہ کشمیرس ے آئے ہوئے مہاجرین کسمپرسی کی زندگی گزار ہیں۔ مسلم کانفرنس نے مہاجرین کے لئے جو گزارہ الاؤس مختص کیاتھا اس میں تاحال اضافہ نہیں کیاجاسکا ہے۔ مریم نواز کو یہ بات یاد دلوانا چاہتی ہوں کہ نریندر مودی ان کے گھر رائیونڈ میں ان کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی اس وقت بھی پاکستان کے کسی اپنے سیاسی کارکن سے مشاورت نہیں کی۔سب سے بڑی غداری یہ ہے کہ میاں نواز شریف ہندوستان کادورہ کیلئے نئی دہلی گئے جہاں انہوں نے صرف نریندری مودی سے ملاقات کی اور وہاں کے کشمیری رہنما ان کی راہ دیکھتے رہے میاں نواز شریف نے ان سے ملاقات نہیں کیا۔ کیاوہ مودی کے تابع دار تھے۔ اس سے بڑی غداری اور کیا ہوسکتی ہے اور آج جب وہ اقتدار میں نہیں ہیں تو وہ کشمیریوں کے

خیرخواہ بنے ہیں اور آج کشمیر کے جھنڈے کو چوما جارہا ہے۔مریم نواز اورلیگی کارکنان یہ ٹوپی ڈرامہ بند کریں۔میں مریم نواز سے یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ میاں نواز شریف نے الیکشن جیتے کے بعد دوسرے روز آزادکشمیر یونی ورسٹی گراؤنڈ میں بحیثیت وزیراعظم جواعلانات کیے کیا ان کو پورا بھی کیا اور مریم نواز دوبارہ الیکشن کمپین کس منہ سے چلانا چاہتی ہیں لیکن اب عوام ان کرپٹ عناصر کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں