مفت شناختی کارڈکی فراہمی، وفاقی وزیر داخلہ بنتے ہی شیخ رشید نے عوام کو خوشخبری سنادی

فوج کیخلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے والوں پر72گھنٹے میں پرچہ کٹے گا

اسلام آباد(پی این آئی)پاک فوج کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر 72 گھنٹوں میں پرچہ کٹے گا۔ وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے نادرا دفتر کا دورہ کیا اور سسٹم چیک کرنے کے لئے ٹوکن حاصل کیا،اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ 300 وین دور دراز کے علاقوں میں کارڈ جاری کرے گی اور پچاس سینٹروں کو 24 گھنٹے کے لیے فعال کیا جا رہا ہے۔

صرف سات ہزار کوڈ پیلیکٹ جاری نہیں کر رہے۔انہوں نے کہا کہ 16 فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ ختم ہو رہا ہے جس میں توسیع نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ الیکشن میں حصہ لے گی اور کوئی سیاسی محاذ خالی نہیں چھوڑنا چاہیے۔پاک فوج کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر 72 گھنٹوں میں پرچہ کٹے گادریں اثنا وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کرک ٹیمپل واقعہ کا سخت نوٹس لیا ہے۔ واقعے کے ماسٹر مائینڈ مولانا شریف سمیت 36 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا واقعے میں ملوث تمام افراد کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائیگا،ملک میں تمام مذہبی اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا ہماری حکومتی ذمہ داری ہے۔کسی بھی شخص کو چاہے وہ کسی بھی سیا سی یا مذہبی جماعت سے ہو؛ کسی بھی مذہب کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کے اجازت نہیں دی جائے گی۔کرک ٹیمپل واقعہ دراصل پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے کیا گیا ہے، اس واقعے کے پیچھے وہی عناصر شامل ہیں جن کو یورپی یونین کی ڈیس انفو لیب نے ایکسپورز کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں