مارچ میں ہونے والے امتحانات موخر جبکہ گرمیوں کی چھٹیاں بھی اس سال کم ہوں گی، وفاقی وزیر تعلیم نے اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک میں اسکولز کھولنے کے حوالے سے فیصلہ 4 جنوری کو ہوگا ، حتمی منظوری این سی او سی دے گی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسکولز کھولنے یا نہ کھلونے کے بارے میں فیصلہ 4

جنوری کو کیا جائے گا ، اس حوالے سے کسی بھی قسم کا حتمی فیصلہ این سی او سی کے اجلاس میں ہوگا تاہم اس کے بعد مارچ میں ہونے والے امتحانات موخر ہوں گے جب کہ گرمیوں کی چھٹیاں بھی اس سال کم ہوں گی۔وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ہرشے تبدیل ہوگئی ، 2020 کا سال دنیا بھر کےلیے مشکل سال رہا ، تعلیمی ادارے ، دفاتر ، صنعتیں اور مارکیٹیں بندرہیں ، کورونا کے باعث اسکول حاضری کے بجائے آن لائن نظام پر جانا پڑا ، کورونا کے باعث بہت سارے پیارے بھی ہم سے بچھڑ گئے لیکن تمام تر مشکلات کے باوجود یکساں نصاب تعلیم پر کام جاری ہے ، اس حوالے سے پرائمری تک کا تعلیمی نصاب تین صوبوں نے قبول کرلیا لیکن صرف سندھ میں اس سلسلے میں فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے ، یکساں نصاب تعلیم کیلئے کورونا کے باوجود تمام عملے نے کام جاری رکھا ، یکساں تعلیمی نصاب ملک بھر کےلیے مثبت اقدام ہوگا، اس لیے ہماری کوشش ہے یکساں تعلیمی نصاب ماڈل بن جائے ، آن لائن نظام پر آنے کے بعد بیشتر شہروں میں طلبہ کومشکلات کا سامنا رہا ، لیکن تعلیم کے تمام چیلنجوں کو قبول کرکے ان پر کام کیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا مستقبل ختم ہوچکاہے ، پی ڈی ایم کا مستقبل لاہور جلسے کے بعد ڈوبتاہوا نظر آیا ، پی ڈی ایم کا شور چلتارہے گا لیکن بیچ میں جان نہیں ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں