لاہور(پی این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی سی بی ایوارڈز 2020 کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے، ایوارڈز جیتنے والےکھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کل(جمعہ کو) کیا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق بابراعظم، محمد حفیظ اور شاہین شاہ آفریدی تین مختلف کیٹیگریز میں شارٹ لسٹ ہوئے ہیں، وائٹ بال
کرکٹر آف دی ائیر کیلئے بابر اعظم، حارث رؤف، محمد حفیظ اور شاہین شاہ آفریدی، ٹیسٹ کرکٹر آف دی ائیر کیلئے بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی اور شان مسعود جبکہ سال کا سب سے قابل قدر کرکٹر ایوارڈ کیلئے بابر اعظم، محمد حفیظ، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔فواد عالم کی نیوزی لینڈ کیخلاف اور شان مسعود کی انگلینڈ کیخلاف سنچری، نسیم شاہ کی بنگلادیش کیخلاف تباہ کن بولنگ اور حفیظ کی انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میں 86 رنز کی اننگز کو سال کی بہترین انفرادی کارکردگی کیلئے نامزد کیا گیا ہے،پی سی بی نے ویمن ایمرجنگ کرکٹر آف دی ائیر، مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ائیر، مینز ایمرجنگ انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ائیر، ویمن کرکٹر آف دی ائیر اور ڈومیسٹک کرکٹر آف دی ائیر کی نامزدگیوں کا بھی اعلان کیا ہے۔ نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار بیٹنگ، آئی سی سی کا فواد عالم کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین ماؤنٹ مانگانوئی ٹیسٹ میں فواد عالم کی شاندار بیٹنگ پر پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ بھی ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ دوسری اننگز میں فواد عالم جب بیٹنگ کے لیے وکٹ پر آئے تو پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار تھی، انہوں نے پہلے اظہر علی کے ساتھ بیٹنگ کی اور اس کے بعد کپتان محمد رضوان کے ساتھ 165 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔فواد عالم نے 396 منٹ تک کریز پر کھڑے ہوکر 269 گیندوں پر 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز
کی پرفارمنس کو پاکستانیوں سے خوب سراہا اور آئی سی سی اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی انکی بیٹنگ کی خوب تعریف کی ۔ آئی سی سی کی جانب سے سوشل میڈیا پر فواد عالم کی دو تصاویر شیئر کی گئیں ،ایک تصویر میں وہ 2009ء میں اپنے ڈیبیو پر سنچری کے بعد اور دوسری میں نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ میں 11 برس بعد سنچری بناکر جشن منا رہے تھے ، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے فواد عالم کی تصاویر شیئر کرکے لکھا گیا کہ ’’ کبھی ہار نہ مانی‘‘۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی فواد عالم کو ان کی سنچری پر مبارک باد پیش کی اور کیوی بورڈ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ’ ان کی 236 گیندوں اور 353 منٹ کی بلے بازی میں مہارت اور لگن شامل ہے‘۔خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 101 رنز سے شکست دیکر0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں