میں عامر خان کو ناک آؤٹ کروں گا، 56 سالہ اولمپک میڈلسٹ پاکستانی باکسر نے چیلنج کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کے سابق باکسنگ اولمپئن حسین شاہ نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو ناک آؤٹ مقابلے کا چیلنج کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 56 سالہ اولمپک میڈلسٹ باکسر حسین شاہ نے 34 سال کےعامرخان کو فائٹ کاچیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو مہینے کے نوٹس پر عامر خان سے

پاکستان میں یا کسی بھی جگہ فائٹ کیلئے تیار ہوں۔ حسین شاہ نے کہا کہ ہماری فائٹ مائیک ٹائسن اور جوئے لوئیس کی طرح کی ہوگی۔ انہوں نے چیلنج کیا کہ ’’ ہار جیت کا فیصلہ پوائنٹس کی بنیاد پر نہیں صرف ناک آؤٹ پر ہوگا ۔ حسین شاہ نے کہا ہے کہ میں عامر خان کو ناک آؤٹ کروں گا۔ یاد رہے کہ حسین شاہ نے 1988 سیئول اولمپکس میں پاکستان کے لیے میڈل جیتا تھا۔ ثقلین مشتاق کو بھارتی لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی جانب سے خصوصی سالگرہ کی مبارکباد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق کو بھارتی لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی جانب سے خصوصی سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ہے۔47 سالہ سچن ٹنڈولکر نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ثقلین مشتاق کے ہمراہ یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ثقلین مشتاق آپ کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد!‘انہوں نے ثقلین مشتاق کے آنے والے برس کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔جواب میں ثقلین مشتاق نے کہا کہ آپ کی دعاؤں کا شکریہ لیجنڈ، آپ کے پیغام نے میرا دن مزید خاص بنادیا۔واضح رہے کہ دوسرا کا موجد‘ ثقلین مشتاق نے گزشتہ روز اپنی 44 ویں سالگرہ منائی۔ انہیں کرکٹ تاریخ کے بہترین اسپن باؤلر میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ثقلین مشتاق ون ڈے میں 200 اور 250 وکٹ کے سنگ میل تک پہنچنے والے تیز ترین کھلاڑی تھے۔انہوں نے 1995 اور 2004 کے درمیان 49 ون ڈے اور 169 ون ڈے کھیلی۔ انہوں نے 496 وکٹیں لیں اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے مارچ 2001 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کی سنچری بھی بنائی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close