پیراشوٹ سے اتر نے اور وراثت میں سیاست ملنے والوں کو مشکل کا پتا نہیں ہے،شیخ رشید کی ذومعنی باتیں

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو اب کوئی عہدہ نہیں ملنے والا،پی ڈی ایم کی گیارہ میں سے 2 جماعتوں کے علاوہ باقی کو تو میں جانتا بھی نہیں، پاکستان کا سب سے مشکل کام ووٹ مانگنا ہے، پیراشوٹ سے اتر نے اور وراثت میں سیاست ملنے والوں کو مشکل کا پتا

نہیں ہے۔بدھ کونجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان حصہ لیں یا نہ لیں سینیٹ الیکشن تو ہوکر رہیں گے، اصل مسئلہ مولانا کا ہے صف ماتم ان کے ہاں بچھی ہے، آج وہ مریم نواز سے رابطے میں ہوں گے، پی ڈی ایم کی گیارہ میں سے 2 جماعتوں کے علاوہ باقی کو تو میں جانتا بھی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے دو رہنما استعفے دینے سے انکاری ہوگئے، انہوں نے اسپیکر اسد قیصر کو کہہ دیا کہ استعفے نہیں دیں گے، یہ کل اجلاس میں نہیں گئے، صرف تحریری استعفی ہی قبول کیا جاتا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ سنا ہے کئی لوگوں نے دستخط نہیں کیے اور استعفے تحریری لکھ کر نہیں دئیے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے کہہ دیا ہے جو استعفیٰ دے اسپیکر اس کو قبول کریں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کا سب سے مشکل کام ووٹ مانگنا ہے، پیراشوٹ سے اتر نے اور وراثت میں سیاست ملنے والوں کو مشکل کا پتا نہیں ہے۔۔۔۔

سی ای سی اجلاس ، مولانا فضل الرحمان کیلئے آج ایک صف ماتم بچھی ہوگی، وزیر داخلہ شیخ رشید

اسلام آباد(پی این آئی) سی ای سی اجلاس ،مولانا فضل الرحمان کیلئے آج ایک صف ماتم بچھی ہوگی،وزیر

داخلہ شیخ رشید،وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سی ای سی اجلاس کے تناظر میں کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے لیے آج صف ماتم بچھی ہوگی۔یاد رہے کہ پی پی پی کی سی ای سی اجلاسمیں اراکین کی اکثریت نے اسمبلیوں سے استعفے دینے کی مخالف کی ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے استعفوں کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا، یہ ضمنی الیکشن بھی لڑیں گے، پیپلز پارٹی سینیٹ الیکشن میں حصہ لیتی ہے تو مسلم لیگ (ن) بھی لے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے فیصلے کے بعد ن لیگ پر بھی سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے پریشر ہوگا، نواز شریف وطن واپس نہ آئے تو اپوزیشن جماعتیں استعفے نہیں دیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اکیلے سینیٹ میں ہوں گے تو وہ 18ویں ترمیم ختم اور سخت قوانین بھی لائیں گے۔شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ کے 2 ہی استعفے آئے ہیں تو ان کی چیخیں نکل گئی ہیں، عمران خان نہیں بلکہ پی ڈی ایم والے گھر جائیں گے۔انہوں نےکہا کہ ہر سیاسی جماعت کو اپنی کی ہوئی باتوں سے پیچھے ہٹنے کیلئے ایک سہارا چاہیے، شہباز شریف کیوں چپ ہیں یہ ان کی پارٹی کا مسئلہ ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آصف زرداری چھاتی کے ساتھ پتے لگا کر کھیلتے ہیں اور اچھا کھیلتے ہیں، عمران خان بہتر انداز میں کھیلے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم روز بروز تنزلی کا شکار

ہوگی، مفتی کفایت اللّٰہ پر مقدمے کا فیصلہ ہوا ہے، لاہور سے اُن کا علاج کیا جائے گا۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ جو شخص بھی عظیم افواج کے خلاف بدزبانی کرے گا اس کے خلاف آئین و قانون کے مطابق ایکشن ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں