رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کو ہٹا دیا گیا، نیا چیئرمین کس کو بنایا گیا؟

اسلام آباد(پی این آئی)رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کو ہٹا دیا گیا، نیا چیئرمین کس کو بنایا گیا؟وفاقی حکومت نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد کو مفتی منیب الر حمٰن کی جگہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مقرر کردیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن

بھی جاری کردیا گیا۔اعلامیے کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی چیئرمین سمیت 19 ارکان پر مشتمل ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، علامہ محمد حسین اکبر، مولانا فضل الرحیم رویت ہلال کمیٹی کے رکن مقرر ہوگئے۔ڈاکٹر یاسین ظفر، مفتی محمد اقبال چشتی، ڈاکٹر مفتی علی اصغر کو بھی کمیٹی کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق مفتی فیصل احمد، سید علی قرار نقوی، مفتی یوسف کشمیری بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے رکن ہوں گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ فواد چوہدری کی جہالت ہے جو اپنے آپ کو سائنس کا امام سمجھتے ہیں، چاند کےسائز سے تاریخ کا تعین فلکیات یاسائنس کی کونسی کتاب میں لکھا ہے؟ مفتی منیب الرحمان نے فواد چوہدری کی کلاس لے لی

کراچی(پی این آئی):یہ فواد چوہدری کی جہالت ہے جو اپنے آپ کو سائنس کا امام سمجھتے ہیں، چاند کےسائز سے تاریخ کا تعین فلکیات یاسائنس کی کونسی کتاب میں لکھا ہے؟ مفتی منیب الرحمان نے فواد چوہدری کی کلاس لے لی، وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے چاند سے متعلق بیان پر رد عمل میں

چیئرمینمرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نےکہا کہ چاند کےسائز سے تاریخ کا تعین فلکیات یاسائنس کی کونسی کتاب میں لکھا ہے؟ جس شخص کو سائنس کا علم نہیں وہ خود کو سائنس کا امام پیش کر رہاہے۔مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ فواد جی، یہ سائنس اور مذہب دونوں اعتبار سے پہلی کا چاند تھا، قمری ماہ کی29 تاریخ کوچاند غروبِ آفتاب کے بعد موجود ہو مگر نظرنہ آئے تو مہینہ 30 کا ہوگا اور اگلی شام تک اس کی عمر 24 گھنٹے بڑھ جائے گی اس لیے نسبتاً بڑا نظر آئےگا۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ یہ فواد چوہدری کی جہالت ہے جو اپنے آپ کو سائنس کا امام سمجھتےہیں، انہوں نے طمطراق سے گزشتہ شب چاند کو دیکھ کر کہا کہ عوام خود فیصلہ کرلیں۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ذی الحج کے چاند سے متعلق دعویٰ کیا تھا کہ چاند 21 جولائی کو نظر آئے گا اور عید الاضحیٰ 31 جولائی کی ہوگی تاہم مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں 21 جولائی کو چاند نظر نہ آنےکا اعلان کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں