فاسٹ بائولر محمد آصف کا تحریک انصاف کے بڑے رہنما پر قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کرنے کا الزام

اسلام آباد(آئی این پی )سابق سابق ٹیسٹ کرکٹر اور فاسٹ بائولر محمد آصف نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید پر قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کرنے کا الزام لگایا ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد آصف نے کہا کہ یہ وقار یونس، مصباح الحق اور یونس خان کی ٹیم نہیں ہے، قومی کرکٹ

ٹیم کو سینیٹر فیصل چنتے ہیں، وقار یونس، مصباح الحق اور یونس خان بطور کوچ ناکام ثابت ہوئے ہیں۔محمد آصف نے کہا کہ کھلاڑیوں کا سارا زور نیٹ پریکٹس پر لگوایا جائے گا تو ٹیم کیسے جیتے گی۔ کھلاڑیوں پر حد سے زیادہ لوڈ ڈلاجارہا ہے۔ ٹیم میں سارے کھلاڑی یس سر کرنے والے ہیں اور فاسٹ بالرز ناپختہ ہیں۔ کوچز ٹور کے دوران کھلاڑیوں کی تکنیک تبدیل کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد آصف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں محمد آصف کے الزام کو یکسر مسترد کرتا ہوں۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ہم کرکٹ کی بہتری کے لیے مشورے دیتے ہیں ۔ کرکٹ بورڈ آزادانہ اپنے فیصلے خود کرتا ہے۔ ہمارے مشوروں پر تو کبھی انہوں نے عمل ہی نہیں کیا۔ ٹی 20 فارمیٹ کی تبدیلی اور سلیکشن میں ہم نے مشورے دیے۔۔۔۔

شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی سی ون ڈے پلیئرز میں کیرئیر کی بہترین رینکنگ حاصل کرلی

راولپنڈی(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی سی ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں اپنے کیرئیر کی بہترین رینکنگ حاصل کرلی ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اس نئی درجہ

بندی کے تحت محدود طرز کی کرکٹ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم کا دوسری پوزیشن سے فاصلہ مزید کمہوگیا ہے۔زمبابوے کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں 49 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کرنے والے شاہین شاہ آفریدی عالمی رینکنگ میں 8 درجہ ترقی پاکر 16ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ان کے علاوہ ٹاپ ٹونٹی باؤلرز میں شامل پاکستان کے دوسرے کھلاڑی محمد عامر ہیں جوآٹھویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ سیریز میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے وہاب ریاض بھی چھ درجہ ترقی پاکر 60ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ سیریز کے آخری میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ باؤلر محمد حسنین 202ویں پوزیشن سے 120ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔جاری کردہ اس نئی عالمی رینکنگ میں پاکستان کے دیگر باؤلرز میں شاداب خان کا 30واں، عماد وسیم کا 40واں، عثمان شنواری کا44واں اور حسن علی کا 49واں نمبر ہے۔اس فہرست میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے،بھارت کے جسپریت بمرا دوسرے اورافغانستان کے مجیب الرحمٰن تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ بلے بازوں کی عالمی رینکنگ میں گوکہ بابراعظم تیسری پوزیشن پر برقرا ر ہیں تاہم زمبابوے کے خلاف سیریز میں 221 رنز بنانے والے بابراعظم کے پوائنٹس کی تعداد 837 ہوگئی جوکہ گزشتہ رینکنگ کی نسبت 8پوائنٹس کا اضافہ ظاہر کررہی ہے۔ بھارت کے روہت شرما ان سے 18 پوائنٹس

زیادہ حاصل کرکے رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ اس فہرست میں پہلا نمبر بھارت کے ویرات کوہلی کا ہے جن کے پوائنٹس کی تعداد 871 ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اس نئی عالمی رینکنگ میں پاکستان کے دیگر بلے بازوں میں امام الحق کا 12واں ، فخر زمان کا 18واں اور حارث سہیل کا33واں نمبر ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں