سال 2020 میں کن شوبز ستاروں نے شادیاں کر لیں؟

کراچی (آئی این پی) سال 2020 کا سورج غروب ہونے کو ہے، عالمی وبا کرونا اور دیگر حوالوں سے یہ سال جہاں بہت سی تلخ یادیں اپنے دامن میں سموئے ہوئے ہیں ، وہیں بہت سے لوگوں کیلئے یہ کئی حوالوں سے یادگار بھی رہا۔ پاکستان شوبزانڈسٹری میں رواں سال بہت سے ستاروں نے زندگی کے نئے سفرکاآغاز کیا ۔ سال

2020 میں ہونے والی اہم شادیوں میں شوبز کی پسندیدہ ترین جوڑی سجل علی اور احد رضا میرکی شادی 14 مارچ کو ابوظہبی میں سرانجام پائی جس میں صرف فیملی کے افراد ہی شریک تھے۔ فیشن ماڈل ایمان سلیمان سال 2020 کے آغازمیں ہی سادگی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں ۔ ان کا نکاح سادہ سی تقریب میں سید جمیل حیدر رضوی کے ساتھ ہوا ۔ معروف اداکارہ اورماڈل ارمینا خان نے 14 فروری کو فالوورز کو اپنے برطانوی نژاد شوہر فیصل خان سے متعارف کروایا۔ ارمینا نے انسٹا گرام پر پوسٹ میں لکھا میرے شوہر فیصل خان سے ملیں، ہمارا تعلق آفیشل ہے۔رواں سال اپریل کے آغازمیں کرونا کے باعث ہونے والے لاک ڈاون کے دوران سینیئرآرٹسٹ ثمینہ احمد اور منظرصہبائی کی شادی کی خبران کے مداحوں کیلئے خوشگوارحیرت کا باعث بنی،سوشل میڈیا پربھی اس جوڑی کے ایک ہونے پرخوشی کااظہارکیا گیا تھا۔ آغا علی اور حنا الطاف 22 مئی کو ماہ رمضان میں جمعتہ الوداع کے موقع پر ایک سادہ تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ ایک اور شوبز جوڑی صدف کنول اور شہروز نے اپنی شادی کااعلان 31 مئی کو انسٹاگرام پرکیا ۔لاک ڈان کے دوران اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کی شادی کی خبر مداحوں کو چونکا دینے کاباعث بنی۔ دونوں نے 17 جولائی کو کراچی میں زندگی کے نئے سفر کاآغاز کیا۔اداکارہ و ماڈل نتاشا علی نے حال ہی میں اداکارہ

نادیہ خان کی میزبانی میں پی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی اور انکشاف کیا کہ میرا نکاح 14 اگست کوہواتھا، شوہرکا نام شاہ زیب ہے جن کا تعلق خیر پورسے ہے۔ثنا اورعمیر 20 اکتوبرکو کراچی میں ہونے والی ایک سادہ تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، جس کے بعد دونوں نے انسٹاگرام پرفالوورز کو اپنی شادی کی اطلاع دی۔اداکارہ رباب ہاشم گزشتہ ماہ 27 نومبر کو شادی کے بندھن مں بندھیں۔ کرونا کے باعث رباب کی شادی کی تقریب دوستوں اور قریبی عزیزواقارب تک ہی محدود تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close