خواجہ آصف کے پاس 4 سال تک غیرملکی اقامہ رہا، بطورکنسلٹنٹ 13کروڑ60لاکھ روپے و صول کیے، ترجمان نیب

اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین نیب کی منظوری کے بعدخواجہ آصف کوگرفتارکیاگیا انہیں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتارکیا گیا ہے ، خواجہ آصف کوپہلے نیب راولپنڈی منتقل کیاگیا ۔ انہیں (آج )بدھ کو احتساب عدالت میں پیش کرکے ریمانڈلیاجائیگا ،جس کے بعد انہیں لاہور منتقل کیا جائیگا۔ ترجمان نیب نے کہا کہ خواجہ

آصف کے پاس2004سے2008تک غیرملکی اقامہ رہا،بطورکنسلٹنٹ لیگل ایڈوائزرکے13کروڑ60لاکھ روپے و صول کیے،خواجہ آصف کولی گئی تنخواہ،کمپنی کودی گئی نوکری کی درخواست سمیت دیگرتفصیلات جمع کروانے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن وہ ثبوت نہ دے سکے، دوران تفتیش مسلسل عدم تعاون کرتے رہے۔جمعیت علماء اسلام کے ترجمان نے خواجہ آصف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کوانتقام کانشانہ بنایاجارہاہے، نیب انتقامی کارروائی کیلئے ڈکٹیٹرکابنایاہواادارہ ہے ایسے ہتھکنڈے حکومتی بوکھلاہٹ کاثبوت ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں