خواجہ آصف کو کیسے گرفتار کیا گیا؟ گرفتاری کے وقت کیا کررہے تھے؟ تفصیلات آگئیں

اسلام آباد (پی این آئی) نہ ہتھکڑیاں، نہ ہی کسی قسم کی دھکم پیل، خواجہ آصف کی گرفتاری کی فوٹیج سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف کی گرفتاری کے وقت کی فوٹیج سامنے آئی ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرتی فوٹیج میں خواجہ آصف کو اطمینان

سے گاڑی کی جانب سے دکھایا گیا ہے۔اس دوران انہیں نہ ہتھکڑی لگائی گئی نہ ہی گرفتاری کے دوران کسی قسم کی دھکم پیل ہوئی۔ لیگی رہنما خود نیب کی گاڑی میں سوار ہو کر روانہ ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ نیب نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء خواجہ آصف کو اسلام آباد سے احسن اقبال کے گھر سے گرفتار کیا۔ پارلیمانی لیڈر ن لیگ خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔خواجہ آصف آج اسلام آباد میں سیکرٹری جنرل ن لیگ احسن اقبال کے گھر کے باہر موجود تھے کہ نیب حکام نے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ خواجہ آصف کے وارنٹ گرفتاری چیئرمین نیب کے دستخط سے جاری ہوئے۔ خواجہ آصف کو گرفتاری کے بعد نیب راولپنڈی کے دفتر میں منتقل کردیا گیا ہے۔ نیب راولپنڈی میں طبی معائنہ کیا جائے گا۔ کل صبح بدھ کو احتساب عدالت سے خواجہ آصف کا راہداری ریمانڈ لیا جائے گا۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کو اسی کیس میں گرفتارکیا گیا ہے جو پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار نے ان پر کیا تھا۔ عثمان ڈار کے اسی کیس پر خواجہ آصف کو اسمبلی رکنیت سے نااہل قرار دیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کی اسمبلی رکنیت بحال کی تھی۔ خواجہ آصف دبئی سے حاصل 22 کروڑ روپے کی آمدن کے ذرائع بتانے میں ناکام رہے۔ نہ ہتھکڑیاں، نہ ہی کسی قسم کی دھکم پیل، خواجہ آصف کی گرفتاری کی فوٹیج سامنے آگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close